احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
گوئی ہے کہ جب وہ ظاہر ہوگا تو اسلامی علماء کے ہاتھ سے دکھ اٹھائے گا۔ اسے جھوٹا قرار دیںگے اور اس کے قتل کا فتویٰ دیںگے۔ دلیل نمبر:۷ ’’عن ابی ہریرۃؓ مرفوعاً: لیس بینی وبینہ یعنی عیسیٰ نبی وانہ نازل رأیتموہ فاعرفوہ رجل موبوع الیٰ الحمرۃ والبیاض کان راسہ یقطر وان لم یصبہ بلل فیقاتل الناس علی الاسلام یکسر الصلیب ویقتل الخنزیر ویضع الجزیۃ ویہلک اﷲ فی زمانہ الملل ویہلک اﷲ المسیح الدجال فیمکث فی الارض اربعون ثم یموت فیصلی علیہ المسلمون (ابوداؤد ج۲ ص۲۳۸)‘‘ {حضرت ابوہریرہؓ رسول خداﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ اور عیسیٰ علیہ السلام کے درمیان میں کوئی نبی ہوا اور بے شک وہ نازل ہوںگے۔ پس جب تم میں نازل ہوں تو پہچان لو درمیانہ قد ہوںگے۔ رنگ سرخ وسفید ہوگا۔ دور رنگین کپڑے پہنے ہوئے اتریںگے۔ (بدن شفاف ہوگا) گویا ان کے سر سے پانی ٹپک رہا ہے۔ اگر چہ اس میں تری پہنچی نہ ہو۔ اسلام کے لئے لوگوں سے قتال کریںگے۔ صلیب توڑڈالیںگے اور خنزیر کو قتل کر ڈالیںگے اور جزیہ موقوف کریںگے۔ ان کے زمانہ میں اﷲ سب دینوں کو سوا اسلام کے مٹا دے گا اور ان کے زمانہ میں اﷲ مسیح دجال کو ہلاک کرے گا۔ پھر عیسیٰ علیہ السلام زمین میں چالیس برس رہیںگے۔ بعد اس کے ان کی وفات ہو گی اور مسلمان ان کی نماز جنازہ پڑھیںگے۔} فائدہ: شیخ الاسلام حافظ الحدیث ابن حجر عسقلانی (فتح الباری ج۱ ص۶۱۰، حدیث۳۴۴۹) میں اس حدیث کی بابت لکھتے ہیں۔ ’’روی احمد وابوداؤد باسناد صحیح‘‘ امام احمد بن حنبل اور امام ابوداؤد نے بسند صحیح اس کو روایت کیا ہے۔ دلیل نمبر:۸ ’’عن ابن مسعودؓ قال: قال رسول اﷲﷺ لقیت لیلۃ اسری بی ابراہیم وموسیٰ وعیسیٰ (علیہم السلام) فتذاکروا امر الساعۃ فردوا امرہم الیٰ ابراہیم فقال لا علم لی بہا فردوا الامر الیٰ موسیٰ فقال لا علم لی بہا فردوا الامر الی عیسیٰ فقال اما وجبتہا فلم یعلمہا احد الا اﷲ ذلک وفیما عہد الیّٰ ربی عزوجل ان الدجال خارج ومعی قضیبان فاذا رأنی ذاب کما یذوب الرصاص (مسند امام احمد ج۱ ص۳۷۵، مصنف ابن ابی شیبہ سنن