احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
۱۱… (حقیقت الوحی ص۵۵، خزائن ج۲۲ ص۱۵۹) میں ہے: ’’اور جب کہ خدا نے اور اس کے رسول نے اور تمام نبیوں نے آخر زمانے کے مسیح کو اس کے کارناموں کی وجہ سے افضل قرار دیا ہے تو پھر یہ شیطانی وسوسہ ہے کہ کیوں تم مسیح بن مریم سے اپنے تئیں افضل قرار دیتے ہو۔‘‘ ۱۲… (تتمہ حقیقت الوحی ص۱۳۹، خزائن ج۲۲ ص۵۷۴) میں ہے: ’’بلکہ خدا تعالیٰ کے فضل وکرم سے میرا جواب یہ ہے کہ اس نے میرا دعویٰ ثابت کرنے کے لئے اس قدر معجزات دکھائے ہیں کہ بہت ہی کم نبی آئے ہیں جنہوں نے اس قدر معجزات دکھائے ہوں۔ بلکہ سچ تو یہ ہے کہ اس نے اس قدر معجزات کا دریا رواں کردیا ہے کہ باستثناء ہمارے نبیﷺ کے باقی تمام انبیاء علیہم السلام میں ان کا ثبوت اس کثرت کے ساتھ قطعی اوریقینی طور پر محال ہے۔‘‘ فائدہ: یہاں تو آنحضرتﷺ کو مستثنیٰ کیا ہے۔ مگر آئندہ آپ دیکھیںگے کہ وہ بھی مستثنیٰ نہیں۔ مرزاقادیانی نے اپنے معجزات آپ علیہ السلام سے بھی زیادہ بتلائے ہیں۔ ۱۳… (تتمہ حقیقت الوحی ص۶۸، خزائن ج۲۲ ص۵۰۳) میں ہے: ’’اور میں اس خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اسی نے مجھے بھیجا ہے اور اسی نے میرا نام نبی رکھا ہے اور اسی نے مجھے مسیح موعود کے نام سے پکارا ہے اور اس نے میری تصدیق کے لئے بڑے بڑے نشان ظاہر کئے جو تین لاکھ تک پہنچتے ہیں۔‘‘ ۱۴… (حقیقت الوحی ص۸۹، خزائن ج۲۲ ص۹۲) میں ہے: ’’دنیا میں کئی تخت اترے پر تیرا (یعنی مرزا کا) تخت سب سے اونچا بچھایا گیا۔‘‘ ۱۵… (استفتاء ص۸۷، خزائن ج۲۲ ص۷۱۵) میں ہے: ’’واتانی مالم یؤت اخداً من العالیمین‘‘ خدا نے جو کچھ مجھے (مرزاکو) دیا سارے جہاں میں کسی کو نہیں دیا۔ ۱۶… (مکتوبات احمدیہ نمبر۴ ج۳ ص۴۹) میں ہے: ’’آنحضرتﷺ کے معجزات جو صحابہ کی شہادتوں سے ثابت ہیں وہ تین ہزار معجزہ ہیں۔ اس خدا نے میری تصدیق کے لئے برے بڑے نشان ظاہر کئے جو تین لاکھ تک ہیں۔‘‘ فائدہ: مرزاقادیانی نے (تحفہ گولڑیہ ص۴۰، خزائن ج۱۷ ص۱۵۳) میں بھی آنحضرتﷺ کے معجزات کو تین ہزار بیان کیا ہے۔ ۱۷… (قصیدۂ اعجازیہ ص۷۰، خزائن ج۱۹ ص۱۸۳) میں ہے: لہ خسف القمر المنیر وان لی غسا القمر ان المشرقان اتنکر