واقعات صدیق |
ˆاقعات ِ |
|
حضرت مولانا اسعداللہ صاحب (حضرت کے پیر حضرت ناظم صاحب) اس کثرت اور عظمت سے حضرت قاری صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا تذکرہ فرماتے کہ ہم لوگوں کے دل میں ان کی زیارت و ملاقات کا شوق پیدا ہوگیا۔ ہم لوگوں نے حضرت ناظم صاحب سے عرض کیا کہ ان کا پتہ لکھوادیجئے تاکہ ہم لوگ ان کی خدمت میں حاضر ہوسکیں ۔ حضرت ناظم صاحب نے القاب وآداب کے ساتھ ان کا نام لکھنا شروع کیا مولوی مولانا حافظ قاری صوفی ۔۔۔کثیر القاب وآداب سنکر ہم لوگوں کو ہنسی آگئی، تو حضرت ناظم صاحب نے فرمایا بلاشبہ وہ ان تمام القاب وآداب کے مستحق ہیں ، بلکہ ان سے کہیں زیادہ القاب کے مستحق ہیں لاریب و ہ صاحب کرامات ہیں ، میں نے عرض کیا آپ انہیں صاحب کرامات بتارہے ہیں ، کوئی ایک کرامت تو سنادیجئے ۔ حضرت ناظم صاحب نے فرمایا ان کی کرامات تو بہت ہیں صرف ایک کرامت جو خود میرے ساتھ پیش آئی سن لیجئے! چند سال پہلے سیتاپور میں میری آنکھ کا آپریشن ہوا، وہاں تیمارداروں میں حافظ صاحب (حضرت مولانا قاری سید صدیق صاحب) بھی تھے آپریشن کے بعد تاکید ہوتی تھی کافی وقت تک جسم میں کوئی حرکت نہ ہوورنہ آپریشن ناکام ہونے کا خطرہ ہے، میرے ساتھ واقعہ یہ پیش آیا کہ آپریشن کے چند گھنٹے بعد پورے جسم میں دانے نکل آئے، ان میں شدید جلن اور خارش ہونے لگی۔ شاید یہ کسی دواکا ریکشن تھا، تیمارداروں کو فکر ہوئی کہ مبادا جسم میں حرکت ہو، اور آپریشن ناکام ہوجائے ، ایک صاحب ڈاکٹر کو بلانے کیلئے روانہ ہوگئے، راستہ میں حافظ صاحب سے ان کی ملاقات ہوئی حافظ صاحب (قاری صدیق باندویؒ) نے پورا حال پوچھا اسکے بعد ان صاحب کو ڈاکٹر کے پاس جانے سے منع کردیا، اور سیدھے میرے پاس آئے کچھ پڑھ کر میرے جسم پر دم کرنے لگے جہاں جہاں دم کرتے گئے سوزش اور خارش ختم ہوتی گئی، تھوڑی دیر میں سارے جسم کے دانے ختم ہوگئے۔ (فکر اسلامی صدیق نمبر)