واقعات صدیق |
اقعات ِ |
|
مولانا اشرف علی تھانویؒ کی تصنیفات وتعلیمات کی اہمیت حضرت مولانا محمد الیاس صاحب کاندھلویؒ کی نظر میں حضرت مولانا محمد الیاس صاحب ؒ ارشاد فرماتے ہیں : ’’حضرت مولانا تھانویؒ نے بہت بڑا کام کیا ہے ،بس میرا دل یہ چاہتا ہے کہ تعلیم تو ان کی ہو اور طریقہ تبلیغ میرا ہو کہ ان کی تعلیم عام ہوجائے گی ۔ نیز ارشاد فرماتے ہیں : یہ مضمون آج کل پھیلایا جائے کہ حضرت تھانویؒ سے تعلق بڑھانے،حضرت کی برکات سے استفادہ کرنے اور ساتھ ہی حضرت کے ترقیٔ درجات کی کو ششوں میں حصہ لینے اور حضرت تھانویؒ کی روح کی مسرتوں کو بڑھانے کا سب سے اعلیٰ اور محکم ذریعہ یہ ہے کہ حضرت تھانویؒ کی تعلیماتِ حقہ اور ہدایات پر استقامت کی جائے اور ان کو زیادہ سے زیادہ پھیلانے کی کوشش کی جائے ۔۱؎ نیز تبلیغی کارکنوں کے لئے ایک مکتوب میں جوپندرہ ہدایتو ں پر مشتمل ہے اس کی ہدایت نمبر۸و۹میں تحریر فرماتے ہیں : ’’حضرت تھانویؒ کے لئے ایصال ِثواب کا بہت اہتمام کیاجائے ہر طرح کی خیر سے ان کو ثواب پہنچایاجائے۔۔۔۔۔۔۔۔حضرت تھانویؒ سے منتفع ہونے کے لئے ضروری ہے کہ ان کی محبت ہواور ان کی کتابوں کے مطالعہ سے منتفع ہوا جائے ،ان کی کتابوں کے مطالعہ سے علم آوے گا ،اور ان کے آدمیوں سے عمل‘‘۔۲؎ ۱؎ ملفوظات حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ مختصراًص۵۸و۹۶ملفوظ نمبر۵۶و۵۷ ۲؎ مکاتیب حضرت مولانا شاہ محمد الیاس صاحب ؒ ص۱۳۷و۱۳۸مطبوعہ دہلی