احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
۱… خواجہ صاحب نے دوسرے مقامات کی طرح مسلمانان رنگون کو دھوکہ دیا کہ میں نے مرزاغلام احمد قادیانی کو کبھی نبی ورسول نہیں کہا نہ کہتا ہوں اور جو کہے وہ کافر۔ غرضکہ اسی طرح کی فریبی باتیں کہہ کر ناواقفوں کو اپنا مسلمان، بلکہ سنی حنفی ہونا باور کرایا اور ان سے تبلیغ اسلام کے نام سے چندہ وصول کرنا شروع کیا۔ حالانکہ خواجہ صاحب نے خلاف دین اسلام کے اپنی تصنیفات میں مرزاقادیانی کو خدا کا نبی، رسول، برگزیدہ مرسل وغیرہ کہا۔ جس کا اب ان کو خود بھی اقرار ہے اور ان کفریات صریحہ سے کوئی توبہ نامہ اب تک نہیں شائع کیا۔ ۲… خواجہ صاحب نے مسلمانوں کو دھوکہ دیا کہ مرزاغلام احمد قادیانی نے دعویٰ نبوت کا نہیں کیا اور یہ کہ وہ سنی حنفی تھا۔ حالانکہ مرزاقطعاً خارج از اسلام تھا۔ اس نے اپنی کتابوں میں صاف صاف دعویٰ نبوت کا کیا ہے اور تمام نبیوں کی، خاص کر حضرت سرور انبیائﷺ کی سخت توہین کی ہے۔ ان کی حدیثوں کو ردی کی طرح پھینک دینے کے لئے کہا۔ آپؐ کو مردہ کہا۔ آپؐ کے معجزہ شق القمر کا انکار کیا وغیرہ وغیرہ اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو بہت ہی بری بری گالیاں دی ہیں اور ان کے لئے حوالہ قرآن کا دیا ہے تاکہ قرآنی حکم سمجھ کر تمام مسلمان حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو گالیاں دیا کریں۔ ۳… خواجہ صاحب نے بعد خرابی بسیار، یہ اقرار کیا کہ ہاں میں نے مرزاقادیانی کونبی، رسول، پیغمبر لکھا ہے تو اس کے ساتھ یہ ابلہ فریب فقرہ لگادیا کہ مجازی طور پر میں نے نبی ورسول وپیغمبر کہا ہے اور مرزا ونیز اس کے تمام پیروں کی مراد بھی یہی ہے۔ حالانکہ یہ بات بالکل غلط ہے۔ کیونکہ خواجہ صاحب نے مرزاقادیانی کے نہ ماننے والوں کو صحیفہ آصفیہ میں کافر یعنی قرآن کا مکذب قرار دیا اور مرزاقادیانی کے انکار کرنے کی وجہ سے دنیا پر قہر الٰہی کا نازل ہونا بیان کیا۔ مرزاقادیانی کی نبوت پر ان آیات قرآنیہ کو منطبق کیا جن میں اولوالعزم پیغمبروں کا بیان ہے اور خود مرزاقادیانی نے اپنے کو حقیقی نبیوں سے افضل کہا۔ اپنے الہام کو قرآن شریف ودیگر کتب الٰہیہ کی طرح واجب الایمان اور قطعی لکھا۔ اپنے نہ ماننے والوں کو کافر لکھا۔ لہٰذا مجازی نبوت کسی طرح نہیں بن سکتی۔ ۴… خواجہ صاحب اور ان کی ساری جماعت نے مسلمانوں کو دھوکہ دے کر انگریزی ترجمۂ قرآن کی اشاعت کے لئے ہزاروں روپیہ رنگون سے اور اسی طرح کی رقوم دوسرے مقامات سے وصول کیں۔ حالانکہ اس ترجمہ قرآن میں انہوں نے ازراہ خیانت اپنے