احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
علاوہ میں کہتا ہوں کہ تمہارے کرشن جی رودرگوپال تو اس کے خلاف ہیں اور سختی برتنے والے کو اپنی جماعت سے خارج کر رہے ہیں۔ ان کی تحریر دیکھو۔ (التوائے جلسہ ۲۷؍دسمبر ۱۸۹۳ء ص۳) میں تحریر کرتے ہیں۔ ’’بدی کا نیکی کے ساتھ جواب دینا سعادت کے آثار ہیں غصہ کو کھانا اور تلخ بات کو پی جانا نہایت درجہ کی جوانمردی ہے۔‘‘ پھر (رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء ص۸۳) میں اپنے مریدین کو نصیحت کرتے ہوئے تحریر کرتے ہیں۔ ’’اب خیال فرمائیے یہ ہدایت کیا تعلیم دیتی ہے۔ اس ہدایت میں اﷲتعالیٰ کا کیا منشاء ہے۔ اگر مخالف گالی دے تو اس کا جواب گالی سے نہ دو۔ بلکہ صبر کرو۔ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ تمہاری فضیلت کا قائل ہو کر خود ہی نادم اور شرمندہ ہوگا۔‘‘ اور (ص۹۹) میں تحریر کرتے ہیں۔ جب کوئی شریر گالی دے تو مؤمن کو لازم ہے کہ اعراض کرے۔ نہی تو وہی کت پن کی مثال صادق آئے گی۔ مطابق قول مرزاقادیانی کے گالی سے اعراض کرنے والا خطابات ذیل کا مستحق ہوسکتا ہے۔ سعادت کے آثار، جوانمبرد، صابر، مومن اور جو اس کے خلاف عمل کرے اس پر وہی کت پن کی مثال صادق آوے گی۔ اب یہ تو بتلاؤ کہ مرزاقادیانی نے اپنے وقت کے علماء کو خصوصاً مولوی عبدالحق صاحب غزنوی کو (ضمیمہ انجام آتھم ص۴۶تا۵۲، خزائن ج۱۱ ص۳۳۰تا۳۳۷) میں لکھا ہے۔ اس زمانہ کے ظالم مولوی خاص کر رئیس الدجال مولوی عبدالحق غزنوی اور اس کا تمام گروہ ’’علیہم نعال لعن اﷲ الف الف مرۃ‘‘ (خدا کی لعنت کی دس لاکھ جوتی ان پر پڑیں) ناپاک اشتہار، اے پلید دجال، تعصب کے غبار نے اندھا کردیا۔ احمقانہ عذر، ان احمقوں نے، اے نادان، آنکھوں کے اندھے، مولویت کو بدنام کرنے والو، مگر یہ خالی گدھے ہیں۔ جو شخص ایسا سمجھتا ہے وہ گدھا ہے۔ ظالم مولوی، اے اسلام کے عار مولویو، جہالت کی زندگی سے موت بہتر ہے۔ چوکافرشناسا تراز مولوی است۔ برین مولویت بباید گریست۔ اس احمق، کیا تمہارا نماز جنازہ پڑھوادیا جائے۔ حماقت ظاہر ہوئی۔ تمہارا گندہ جھوٹ۔ مگر تم نے حق کو چھپانے کے لئے جھوٹ کا گوہ کھایا۔ پس اے بدذات، خبیث، دشمن اﷲ ورسول، یہودیانہ تحریف، مگر تیرا جھوٹ اے نابکار پکڑا گیا۔ وہ بدذات خود جھوٹا اور بے ایمان ہے۔ اس نابکار کی تزویر اور تلبیس ہے۔ ان کی عقلوں پر ضلالت کا گرہن لگ گیا۔ تمام دنیا سے بدتر، ایمانی روشنی مسلوب ان کے دلوں پر انکار کی ظلمت کا خسوف وکسوف لگ گیا۔ سب مخالفوں سے کہتے ہیں کہ جس وقت یہ سب باتیں پوری ہو جائیں گی۔ (یعنی