احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
بہرحال قرآن شریف کی اس آیت میں مشرک بمعنی کافر ہے اور مشرک اور کافر کے درمیان اس جگہ فرق کرنا حدیث نبوی اور قرآن شریف کی اصطلاح اور معنی شرعی کے خلاف ہے اور چونکہ یہاں مشرک بمعنی کافر ہے۔ صاحب ہدایہ فرقہ وثنیہ جوبت پرست ہے اور خدا کی ذات میں کسی کو شریک نہیں مانتا ہے۔ ان سے نکاح کی حرمت کی دلیل میں اسی آیت کو پیش کرتے ہیں۔ ملاحظہ ہو وہ لکھتے ہیں۔ ’’قال ولا الوثنیات لقولہ تعالیٰ ولا تنکحوا المشرکات حتیٰ یومن‘‘ {یعنی وثنیہ عورتوں سے بھی نکاح جائز نہیں۔ اس لئے کہ اﷲتعالیٰ کا ارشاد ہے کہ مشرکہ عورتوں سے نکاح نہ کرو۔} اب میں چند حوالے فقہ کے اس ثبوت میں پیش کرتا ہوں کہ کافروں سے نکاح مسلمان عورتوں کا جائز نہیں۔ (طحطاوی ج دوم ص۲۱) میں ہے۔ ’’وکل مذہب یکفر معتقدہ فلا یجوز مناکحتہم بحروفی النہر من خالف لقواطع المعلومۃ من الدین باالضرورۃ کالقائل بقدم العالم ونفی العلم بالجزئیات کافر علی ماصرح بہ المحققون‘‘ {ہر ایسا مذہب کہ اس کا معتقد عند الشرع کافر ہے۔ ایسے مذہب والوں سے نکاح جائز نہیں اور یہی حکم ہے اس شخص کا جو اسلام کے لئے ایسے مسئلوں کا خلاف کرے جو بداہۃ اسلام کے قطعی مسائل سے ہیں وہ کافر ہے۔ جیسے قدم عالم کا قائل ہونا اور خدا سے جزئیات کے علم کی نفی کرنی۔} فتاویٰ فقہیہ کے ان حوالوں سے صاف لفظوں میں معلوم ہوگیا کہ جو شخص ایسا مذہب رکھتا ہو جس کا اعتقاد شرعاً موجب کفر ہے۔ ان سے نکاح جائز نہیں ہے۔ نیز ایسے شخص سے بھی جو ایسے مسائل کا خلاف کرتا ہو۔ جس کا ثبوت شریعت میں قطعی طریقہ پر موجود ہے۔ نکاح جائز نہیں ہوسکتا ہے۔ پس ایسی صورت میں مرزائیوں سے جو مرزاغلام احمد قادیانی کے پیرو اور ان کے عقائد کفریہ کے معتقد ہیں اور قطعی آیتوں کے خلاف اپنے باطل مذہب کی اشاعت اور تبلیغ کرتے ہیں۔ نکاح جائز نہیں ہوسکتاہے اور مرزائیوں کا کافر ہونا ایسا مسئلہ ہے جس پر جملہ علمائے اسلام کا متفقہ فتویٰ چھپ کر شائع ہوچکا ہے اور مختصراً سوال نمبر۶ میں بھی ان کے کفر کے متعلق دلیلیں بیان کی گئی ہیں۔ فقط کتبہ محمد یعسوب، جوابات صحیح ہیں۔ ابوعمر زکریا عفی عنہ از خانقاہ رحمانیہ مونگیر۔ تمام جواب صحیح ہیں۔ غنیمت حسین، باسمہ تعالیٰ حامداً ومصلیاً۔ اما بعد! اس ناچیز نے رسالہ ہذا کو دیکھا فی الواقع اسم باسمی پایا جوابات سب شافی وکافی تحقیقات سب نفیس وعجیب امید ہے کہ جو شخص انصاف کے ساتھ مطالعہ کرے گا اس پر حق ضرور واضح ہو جائے گا۔ واﷲ الموفق!