احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
مرزائی اپنے اور اپنے پیشوا غلام احمد کو مسلمان ثابت کریں اور ان کے کفریات کا جواب دیں۔ ۱… غلام احمد (تتمہ حقیقت الوحی ص۶۸، خزائن ج۲۲ ص۵۰۳، مکتوبات احمدیہ نمبر۴ ج۳ ص۴۹) میں لکھتا ہے کہ: ’’آنحضرتﷺ کے معجزات جو صحابہ کی شہادتوں سے ثابت ہیں وہ تین ہزار معجزہ ہیں۔ اس (خدا) نے میری تصدیق کے لئے بڑے بڑے نشان ظاہر کئے ہیں جو تین لاکھ تک پہنچتے ہیں۔‘‘ مرزائیو! کیا یہ کفر کا کلمہ نہیں ہے؟ اور دعویٰ حقیقی نبوت کا نہیں ہے؟ اور کیا (مرزانے) حضورﷺ سے اپنے کو فضیلت نہیں دی؟ کسی امتی نے ایسا دعویٰ کیا ہے؟ اپنے پیرکا اور اپنا ایمان ثابت کرو۔ ۲… مرزاحدیثوں کے متعلق لکھتا ہے کہ: ’’خدا نے مجھے اطلاع دے دی ہے کہ یہ تمام حدیثیں جو پیش کرتے ہیں۔ تحریف معنوی یا لفظی میں آلودہ ہیں۔ یا سرے سے موضوع ہیں اور جو شخص حکم ہو کر آیا ہے اس کا اختیار ہے کہ حدیثوں کے ذخیرہ میں سے جس انبار کو چاہے خدا سے علم پاکر قبول کرے اور جس ڈھیر کو چاہے خدا سے علم پاکر رد کر دے۔‘‘ (ضمیمہ تحفہ گولڑویہ ص۱۴ حاشیہ، خزائن ج۱۷ ص۵۱) دوسری جگہ مرزالکھتا ہے: ’’اور دوسری حدیثوں کو ہم ردی کی طرح پھینک دیتے ہیں۔‘‘ (اعجاز احمدی ص۳۰،۳۱، خزائن ج۱۹ ص۱۴۰) مرزا اپنے قصیدہ میں لکھتا ہے: ’’ہل النقل شی بعد ایحاء ربنا فای حدیث بعدہ نتخیر‘‘ {خداتعالیٰ کی وحی کے بعد نقل کی کیا حقیقت ہے۔ پس ہم خدائے تعالیٰ کی وحی کے بعد کس حدیث کو مان لیں۔} (اعجاز احمدی ص۵۶، خزائن ج۱۹ ص۱۶۸) ’’وقد مزق الاخبار کل ممزق‘‘ {اور حدیثیں تو ٹکڑے ٹکڑے ہوگئیں۔} ’’اخذنا من الحی الذی لیس مثلہ۰ وانتم عن الموتی رویتم ففکروا‘‘ {ہم نے اس سے لیا کہ وہ حی ویوم اور واحد لا شریک ہے اور تم لوگ (اے مسلمانوں) مردوں (یعنی محمدﷺ اور صحابہ اہل بیت اور تابعین وتبع تابعین ائمۂ مجتہدین ائمہ محدثین اولیاء کرام) سے روایت کرتے ہو۔} (اعجاز احمدی ص۵۷، خزائن ج۱۹ ص۱۶۹) مرزائیو! کیا یہ کفر کلمہ نہیں ہے؟ اور دعویٰ حقیقی نبوت کا نہیں ہے؟ اور کیا حضورﷺ سے (مرزا نے) اپنے کو فضیلت نہیں دی؟ کسی امتی نے ایسا دعویٰ کیا ہے؟ مرزائیو! اپنا اور اپنے پیشوا کا ایمان ثابت کرو۔