احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
تاویلیں کرتا ہے اور یہ دکھلاتا ہے کہ جیسے بعض بزرگوں نے حالت جذب میں انا الحق وغیرہ کہا۔ اسی طرح مرزاقادیانی نے بھی دعویٰ نبوت اور دعویٰ خدائی وغیرہ کئے۔ حالانکہ یہ محض ان کا فریب ہے۔ اگر کسی میں ہمت ہوتو یہ ثابت کرے کہ جن بزرگوں سے اضطراری حالت میں وہ الفاظ نکلے۔ ان کا انہوں نے کبھی دعویٰ بھی کیا اور اس پر اصرار اور زور بھی دیا یا انہوں نے اس کی اشاعت رسالوں اور اخباروں کے ذریعہ سے کی۔ ہرگز نہیں اور انہوں نے کہیں یہ بھی کہا کہ جو مجھے نہ مانے وہ کافر ہے اور مرزاقادیانی کی طرح انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ میرا اپنے الہاموں پر ویسا ہی ایمان ہے۔ جیسا قرآن مجید پر، کوئی سمجھدار مرزاقادیانی کے ان زور دار دعوؤں کو دیکھ کر ایک لحظ کے لئے اسے نہیں مان سکتا کہ مرزاقادیانی کے اس قسم کے زوردار دعویٰ جس میں دفتر کے دفتر سیاہ ہوئے ہوں اور اپنے مخالفین کو ان کے نہ ماننے پر سخت برے الفاظ استعمال کئے ہوں۔ یہاں تک کہ ان کو کافر کہا ہو جو ایک بھلا آدمی زبان پر نہیں لاسکتا۔ جذب اور بیہوشی کی حالت پر محمول کئے جاسکتے ہیں؟ یہاں پر یہ بھی سمجھ لینا چاہئے کہ جن بزرگوں نے انا الحق وغیرہ اضطراری حالت میں کہا تو انہوں نے بظاہر دعویٰ خدائی کیا۔ مگر دعویٰ نبوت کسی سچے مسلمان نے نہیں کیا۔ کیونکہ دعویٰ خدائی مدہوشی میں کرے گا یا اس طورپر ہوگا کہ اس کا جھوٹا ہونا خاص وعام سب سمجھ لیںگے۔ دعویٰ نبوت جو کرے گا وہ جھوٹ وفریب سے کرے گا اور عوام پر اس کا جھوٹ فریب چھپ سکے گا۔ جیسے کہ بہت سے جھوٹے مدعیوں نے کیا اور بہت سے لوگ ان کے فریب میں آگئے اور انا الحق کہنے والوں کو کسی نے خدا نہیں مانا۔ لاہوری پارٹی کا اس سے انکار کرنا اور اس قسم کی باتیں بنانا محض اس غرض سے ہے کہ کہیں مسلمان برافروختہ ہو کر ان کے دام تزویر سے نکل نہ بھاگیں اور جو ان کا مطمع نظر ہے وہ حاصل نہ ہو۔ خواجہ صاحب بڑے شان دار لفظوں میں کہتے ہیں اور اس کا شور وغل ہے کہ یورپ اور امریکہ میں اسلام کی اشاعت کرتا ہوں۔ مگر افسوس مسلمان اس ظاہرداری پر فریفتہ اور خاموش ہیں کہ فی الحقیقت خواجہ صاحب حقیقی اسلام کی تبلیغ کر رہے ہیں۔ اس خبر سے پھولے نہیں سماتے اور ان کی ہر طرح سے مدد کر رہے ہیں۔ حالانکہ حقیقت میں یہ اسلام کی مدد نہیں ہے۔ بلکہ گمراہی اور دہریت کی شان ہے اور اسلام کے دشمنوں کی مدد ہے جو اسلام کی تباہی میں کوشاں ہیں۔ کیونکہ یہ تو اس مذہب کی تبلیغ ہے۔ جس کے بانی نے قرآن مجید میں تحریف کی اور احادیث نبوی علیہ الصلوٰۃ