احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
۱… پہلی تحریر جناب مولانا مولوی سید علی محمد (خان بہادر المتخلص بہ شاد) افصح الفصحا ابلغ البلغا صاحب تصانیف کثیرہ ناظم بے مثل، ناشر بے بدل آنریری، مجسٹریٹ پٹنہ جو بصلہ ممتاز ادیب ہونے کے پولیٹکل پنشن گورنمنٹ عالیہ برطانیہ سے سرفراز ہیں۔ رسالوں کا پمفلٹ (فیصلہ آسمانی ونمک سلیمانی وغیرہ) اور سرفراز نامہ پاکر بے حد منت گزار جہاں تک اس وقت ممکن ہوا رسالوں کو دیکھا۔ بیچارے قادیانیوں کو تو آپ نے اور دیگر اہل علم نے واقعی کہیں کا نہ رکھا۔ روس وجاپان کی جنگ کی تصویر آنکھوں میں پھر گئی۔ اﷲ اکبر! مرزاقادیانی اور ان کے اتباع کے تفصیلی حالات کیا معلوم تھے۔ آپ نے واقعی مسلمانوں پر رحم کھایا۔ توحید جو اصل اسلام ہے تعجب ہے کہ مرزاقادیانی ضمناً اس کے بھی مخالف نظر آتے ہیں۔ اگر آپ ان سب باتوں کو بہ تفصیل عام فہم اور فصیح مہذب زبان میں بیان نہ کرتے تو غضب کا دھوکا مسلمانوں نے کھایا ہوتا۔ اﷲ تعالیٰ بتصدق اپنے حبیبؐ برحق کے اس درماندہ قوم شراشرار وموجدان مذہب کے ہاتھوں سے بچائے۔ آمین! السید علی محمد شاد! ۲… دوسری تحریر جناب مولانا مولوی حکیم ڈاکٹر سید محمد جواد صاحب عظیم آبادی جن کی فصاحت اور بلاغت اظہر من الشمس ہے۔ حبیب لبیب ادیب اریب دام لطفکم۔ السلام علیکم، رسائل مرسلہ پہنچے۔ سبب دلچسپی کے ہوئے۔ چھوٹے چھوٹے رسالے تو اس قدر دلکش نہ ہوئے۔ مگر حصہ دوم، فیصلہ آسمانی میں خوب جی لگا۔ اردو سلیس طرز تحریر سلجھا ہوا ہے۔ خصوصاً آخر حصہ کے مطالعہ سے یہ بھی مستنبط ومستفاد ہوتا ہے کہ لکھنے والا مشاق اور اس کی نظر وسیع اور قوت متفکرہ قوی ہے۔ حقیر محمد جواد عفی عنہ ۳… تیسری تحریر مولانا نور احمد صاحب امرتسری کی بھی ملاحظہ فرمائیے۔ بعد تسلیم نیاز مندانہ المرام بالاجمال آنکہ رسالہ فیصلہ آسمانی کو جن بزرگوں نے دیکھا بنظر وقعت وپسندیدگی دیکھا ہے۔ اس کی اشاعت میں حتی الامکان کوشاں ہوں۔ امتثالاً لامرکم الشریف اشتہارات مقامات متعددہ میں شائع کئے گئے۔ امرتسر، گورداسپور، پشاور، لائل پور، سڑکپور، لدھیانہ وغیرہ قادیانیوں کی عادت ہورہی ہے کہ اوّل تو ایسی تحریر کو دیکھتے نہیں۔ اگر دکھیں بھی تو نظر غور سے نہیں دیکھتے۔ مادہ انقیادوتسلیم واتباع حق ان میں نہیں رہا۔ الا ماشاء اﷲ! فضول جھگڑوں سے ان کو کام ہے۔ ’’وما تغنی الایات والنذر‘‘ نور احمد عفی عنہ بقیہ اسناد ایک رسالہ کی صورت میں شائع ہوںگی۔ انشاء اﷲ تعالیٰ اب مہربانی فرماکر فیصلہ آسمانی کے ساتھ شہادت آسمانی اور تنزیہ ربانی کو بھی ملاحظہ کیجئے۔ راقم: ابوالمجد عبدالرحمن!