احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
۱۵… ’’فیقول رجل من المؤمنین لا نطلقن الیٰ ہذا الرجل فانظرن اھوالذی انذرنا رسول اﷲﷺ ام لا‘‘ پھر مسلمانوں میں سے ایک شخص زبردست مناظر اس کے مقابلہ کے لئے اس کے گاؤں (قادیان) میں جائے گا اور کہے گا کہ میں اس سے مناظرہ کر کے دیکھنا چاہتا ہوں کہ کیا یہ وہی مسیح دجال ہے جس سے ہم کو رسول خداﷺ نے ڈرایا ہے یا کوئی اور ہے۔ پھر وہ واپس آکر لوگوں میں اس کی دجالیت کا اعلان کر دے گا۔ (کنزالعمال) چنانچہ مولوی ثناء اﷲ صاحب قادیان گئے اور مقابلہ کے لئے بلایا اور وہ حصرت سامنے نہ آئے۔ آخر انہوں نے واپس آکر ان کی بطالت کا اعلان کردیا اور فرمایا ؎ رسول قادیانی کی رسالت بطالت ہے بطالت ہے بطالت ۱۶… ’’لیصحبن الرجال اقوام یقولون انا لنصحبۃ انا لنعلم انہ الکافرو لکنا لنصحبہ ناکل من طعامہ‘‘ بہت سے مولوی یا ملازمت پیشہ لوگ اس کے ساتھ مل جائیںگے اور دل میں کہیںگے ہم جانتے ہیں کہ مدعی نبوت کافر ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ہم خیال ہونے سے ہمیں تنخواہ مل جاتی ہے۔ (کنزالعمال ج۷ ص۲۰۹۲) ۱۷… ’’ویبعث معہ الشیاطین تکلم الناس‘‘ بہت سے مولوی شیطان خصلت اس کے دعویٰ نبوت کی نہ صرف تصدیق کریںگے بلکہ دوسرے لوگوں سے مناظرہ بھی کریںگے۔ (کنزالعمال ج۷ ص۲۱۰۴) ۱۸… ’’مامن نبی الاقد انذر امتہ‘‘ ہر ایک نبی نے اپنی امت کو مسیح دجال سے ڈرایا۔ جو کہے گا کہ میں مسیح ہوں اور دعویٰ نبوت کرے گا۔ (بخاری، مسلم، ابن ماجہ) ۱۹… مرزاقادیانی اس کی تصدیق فرماتے ہیں کہ: ’’میرے آنے کی تمام نبیوں نے خبر دی ہے۔‘‘ (تذکرہ شہادتین ص۶۲، خزائن ج۲۰ ص۶۴) ۲۰… نیز مرزاقادیانی اقرار کرتے ہیں۔ ’’ہاں میں وہی ہوں جس کا سارے نبیوں کی زبان پر وعدہ ہوا۔‘‘ (فتاویٰ احمدیہ ج۱ ص۵۱) چھوڑ دو ناحق یہ جھگڑا مرنے والا مرگیا اپنے دعویٰ کو وہ بندہ آپ جھوٹا کرگیا