احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
مثبت:… چونکہ خاتمیت محمدی کے معنی یہ ہیں کہ آپؐ کے بعد کسی کو نبوت دی نہیں جائے گی۔ لہٰذا جو شخص آنحضرتﷺ کے بعد یہ دعویٰ کرے کہ مجھ کو آپؐ کے بعد نبوت دی گئی ہے تو یہ خاتمیت محمدی کے صریح برخلاف ہے۔ برعکس اس کے کسی پہلے پیغمبر کا آپؐ کے بعد آنا خاتمیت محمدی کے منافی نہیں۔ کیونکہ اس کو آنحضرتﷺ سے پہلے نبوت مل چکی ہے۔ خاتم النبیین کے معنی تو یہ ہیں کہ آپؐ کے بعد نبی بننے بند ہوگئے ہیں نہ یہ کہ خاتم النبیین کے بعد اگر پہلے انبیاء میں سے کوئی زندہ ہو تو وہ بھی مرجائے۔ خدارا سوچو تو سہی۔ کیوں لوگوں کو گمراہ کرکے دگنے عذاب کے مستحق بن رہے ہو۔ اگر عیسیٰ علیہ السلام دنیا ہی پر رہتے اور محمدرسول اﷲختم الرسل تشریف لے آتے تو کیا آنحضرتﷺ عیسیٰ علیہ السلام کو کہتے کہ اب تو مرجائو۔ کیونکہ میں آخری نبی ہوکر آگیا ہوں۔ اگر آنحضرتﷺ کے وقت میں کسی پہلے نبی کے زندہ رہنے سے خاتمیت محمدی میں فرق آتا ہے تو آنحضرتﷺ نے حضرت عمر کو یہ کیوں فرمایا؟۔ ’’ولوکان موسیٰ حیالما وسعہ الا اتباعی (رواہ احمد والبیہقی مشکوٰۃ ص۳۰)‘‘ کہ اگر موسیٰ علیہ السلام بھی زندہ ہوتے تو ان کو میری اتباع کے سوا چارہ نہیں تھا۔ یوں کیوں نہ فرمایا۔ عمرؓ کچھ ہوش کرو۔ میرے بعد موسیٰ سی بھی افضل پیغمبر پیدا ہوگا۔ (مرزا قادیانی) وہ بھی میری پیروی کرے گا اور میری ہی باتوں کو اپنے لئے مشعل راہ بنائے گا اور تم یہودیوں کی باتیں سنتے ہو۔ کیسی اچھی بات تھی۔ محمدرسول اﷲ کا سیدالمرسلین ہونا ایسا ثابت ہوجاتا جس سے زیادہ واضح طریق اور کوئی نہیں ہوسکتا۔ لیکن یہ اسی واسطے نہیں فرمایا کہ آپ کے بعد کوئی نبی پیدا نہیں ہوگا۔ منکر:… وہ کونسی حکمت ہے جس کی وجہ سے ایک پچھلی امت کے نبی کو خیرالامم کی اصلاح کے لئے اﷲ تعالیٰ مبعوث کرے گا۔ آخر کوئی معقول وجہ ہونی چاہئے نئے نبی کے آنے سے کونسا فتنہ پیدا ہوتا ہے جو پرانے نبی کے آنے سے برپا نہیں ہوتا؟۔ مثبت:… جب نصوص شرعیہ مسلمہ عندالحضم سے ثابت ہوگیا کہ عیسیٰ بن مریم علیہ السلام آخری زمانہ میں نزول فرمائیں گے تو اب اس کی حکمت پوچھنا کہ کیوں ایسا ہوگا؟ یہ راز تکوین کا دریافت کرنا ہے۔ سو یہ دریائے خون ہے۔ اس میں قدم رکھنا اپنے آپ کو ہلاکت عظیم میں سپرد کرنا ہے۔ یہ نہ سمجھا جائے کہ اس میں کوئی حکمت معقول نہیں ہے۔ ضرور ہے۔ مگر ہماری عقلیں اس کے ادراک سے عاجز ہیں۔ اس لئے کہ: