احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
رسالہ چشمہ مسیحی منکر صاحب کے ہاتھ میں دے دیاگیا۔ آپ آٹھ بجے سے بارہ بجے تک اس کو لے کر بیٹھے رہے۔ کبھی اس عبارت کو دیکھتے تھے اور کبھی کاغذ قلم لے کر کچھ لکھتے تھے۔ جیسے کہ ضرب تقسیم کے سوال حل کررہے ہیں۔ کبھی رسالہ کی ورق گردانی کرتے ہوئے نظر آتے تھے۔ غرضیکہ عجیب عالم حیرانی وپریشانی میں مبتلا تھے۔ حافظ خدا بخش صاحب پندرہ بیس منٹ کے بعد کہہ دیتے کہ کیوں صاحب اب جواب کیوں نہیں دیتے؟۔ پہلے تو بڑے اچھلتے تھے۔ لیکن آپ فرماتے تمہیں یہ معمولی بات معلوم ہوتی ہے۔ بڑا مشکل سوال ہے۔ سوچ سمجھ کر جواب دوں گا۔ اسی طرح آپ بارہ بجے تک سوچتے رہے اور کوئی جواب نہ دیا۔ دوسرے دن پھر تشریف لائے اور اس کی مہمل تاویلیں کرنی شروع کیں۔ میں نے کہا یہ تاویلیں یہاں نہیں چل سکتیں۔ بے فائدہ وقت ضائع نہ کیجئے۔ ناظرین کرام! موٹے الفاظ کو غور سے پڑھیں۔ مرزا قادیانی فرمارہے ہیں کہ آنحضرتﷺ نبیوں کے لئے مہر ٹھہرائے گئے ہیں۔ یعنی آئندہ آپ نبی بنائیں گے۔ کیونکہ نبی کا کمال یہ ہے کہ وہ دوسرے شخص کو ظلی طور پرنبوت کے کمالات سے متمتع کردے۔ یعنی ظلی نبی وبروزی نبی بنادے اور اسی قسم کی نبوت کو مرزا قادیانی نے اپنے لئے ثابت کیا ہے اور فرماتے ہیں کہ اسی غرض کے لئے نبی آتے ہیں۔ دیکھئے مرزا قادیانی کے یہ الفاظ کہ نبی کا کمال یہ ہے کہ اور اسی غرض کے لئے نبی آتے ہیں۔ صاف بتلارہے ہیں کہ نبی گری تمام انبیاء کرتے چلے آئے ہیں۔ تو پھر حضورﷺ کی کیا خصوصیت ہوئی؟۔ منکر:… میں مولانا سے یہ دریافت کرنا چاہتا ہوں کہ جو شخص کسی کے جواب سے عاجز آجاتا ہے کیا وہ دوسرے کے مکان پر جاکر حملہ کیا کرتا ہے۔ مثبت:… واہ! واہ! کیا خوب حملہ کیا کہ خود اپنے ہی حملہ کی ضرب سے بارہ بجے تک بیہوش پڑے رہے:بسوخت عقل زحیرت کہ ایں چہ بوالعجبی است خدا آپ کو حق گوئی کی توفیق عطا کرے منکر:… کیا آپ کے پاس محاورات عرب کی کوئی مثال ہے جس میں لفظ خاتم مضاف ہو اور اس کا مضاف الیہ جمع ہو اور اس کے معنے بند کرنے والا کے ہوں۔