احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
۳…جائز نہیں! جائز نہیں!! جائز نہیں!!! ’’باہر سے لوگ باربار پوچھتے ہیں میں کہتا ہوں کہ تم جتنی دفعہ بھی پوچھوگے۔ اتنی دفعہ میں یہی جواب دوںگا کہ غیر احمدی کے پیچھے نماز پڑھنی جائز نہیں۔ جائز نہیں۔ جائز نہیں۔‘‘ (انوار خلافت ص۸۹)۴…غیر احمدی کافر ہے، لہٰذا اس کا جنازہ جائز نہیں ’’غیر احمدی کے جنازہ کے متعلق ہم نے محکمات کو دیکھنا ہے۔ محکم کیا ہے۔ حضرت مسیح موعود نبی ہیں۔ بلحاظ نفس نبوت یقینا ایسے جیسے ہمارے آقا سیدنا محمد مصطفیﷺ محکم کیا ہے۔ نبی کامنکر ’’اولئک ہم الکافرون حقا‘‘ کے فتویٰ کے نیچے ہے۔ محکم کیا ہے۔ کافر کاجنازہ جائز نہیں۔‘‘ (الفضل ج۱۲۲، ۱۲۳، مورخہ ۶؍اپریل ۱۹۱۵ئ) ۵… ’’ہر ایک جو مسیح موعود کی بیعت میں داخل نہیں ہوچکا کافر ہے۔ جو حضرت صاحب کو نہیں مانتا اور کافر بھی نہیں کہتا وہ بھی کافر ہے۔‘‘ (رسالہ تشحیذ الاذہان ج۶ ص۱۴۰) ۶…غیر احمدی کے بچہ کا بھی جنازہ مت پڑھو ’’پس غیر احمدی کا بچہ بھی غیر احمدی ہی ہوا۔ اس لئے اس کا جنازہ بھی نہیں پڑھنا چاہئے۔‘‘ (انوار خلافت ص۹۳) ۷…غیر احمدی ہندو اور عیسائی کی طرح کافر ہیں ’’جو شخص غیر احمدی کو رشتہ دیتا ہے۔ وہ یقینا حضرت مسیح موعود کو نہیں سمجھتا اور نہ یہ جانتا ہے کہ احمدیت کیا چیز ہے؟ کیا کوئی غیر احمدیوں میں ایسا بے دین ہے جو کسی ہندو یا عیسائی کو اپنی لڑکی دے دے۔ ان لوگوں کو تم کافر کہتے ہو مگر وہ تم سے اچھے رہے کہ کافر ہوکر بھی کسی کافر کو لڑکی نہیں دیتے۔ مگر تم احمدی کہلا کر کافر کو دیتے ہو۔‘‘ (ملائکتہ اﷲ ص۴۶) ۸…مسلمانوں سے رشتہ وناطہ جائز نہیں ’’غیر احمدیوں کو لڑکی دینے سے بڑا نقصان پہنچتا ہے اور علاوہ اس کے کہ وہ نکاح جائز ہی نہیں۔ لڑکیاں چونکہ طبعاً کمزور ہوتی ہیں۔ اس لئے وہ جس گھر میں بیاہی جاتی ہیں۔ اس کے خیالات واعتقادات کو اختیار کر لیتی ہیں اور اس طرح اپنے دین کو تباہ کر لیتی ہیں۔‘‘ (برکات خلافت ص۷۳)