احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
دیکھے یا کسی پلیدی اور ناپاکی پر اطلاع پائے۔ مگر خداتعالیٰ تجھے اپنے انعامات دکھلائے گا۔ جو متواتر ہوںگے اور تجھ میں حیض نہیں۔ بلکہ وہ بچہ ہوگیا ہے۔ ایسابچہ جو بمنزلہ اطفال اﷲ ہے۔‘‘ (تتمہ حقیقت الوحی ص۱۴۳، خزائن ج۲۲ ص۵۸۱) مرزاقادیانی کا مطلب یہ ہے کہ اب حیض نہیں۔ اب بچہ بن گیا ہے۔ معلوم ہوا کہ پہلے مرزاقادیانی میں حیض تھا۔ کیا ایسا الہام کسی نبی کو ہوا ہے؟ اور اگر حیض سے مراد پلیدی اور ناپاکی روحانی ہے۔ یعنی گناہ، تو معلوم ہوا کہ مرزاقادیانی گنہگار تھے اور نبی گنہگار نہیں ہوتا۔ بلکہ معصوم ہوتا ہے۔ لہٰذا مرزاقادیانی نبی نہ ہوئے۔ ۲… مرزاقادیانی کے ایک مرید قاضی یار محمد صاحب بی۔او۔ ایل پلیڈر اپنے (ٹریکٹ نمبر۳۴ موسوم بہ اسلامی قربانی ص۱۲، مطبوعہ ریاض ہند پریس امرتسر) میں لکھتے ہیں۔ ’’جیسا کہ حضرت مسیح موعود (یعنی مرزاقادیانی) نے ایک موقعہ پر اپنی حالت یہ ظاہر فرمائی ہے کہ کشف کی حالت آپ پر اس طرح طاری ہوئی کہ گویا آپ عورت ہیں اور اﷲتعالیٰ نے رجولیت کی طاقت کا اظہار کیا۔ سمجھنے والے کے لئے اشارہ کافی ہے۔‘‘ استغفراﷲ! باب حمل مرزا ۳… جناب مرزاقادیانی فرماتے ہیں۔ ’’مریم کی طرح عیسیٰ کی روح مجھ میں نفخ کی گئی اور ستعارہ کے رنگ میں مجھے حاملہ ٹھہرایا گیا اور کئی مہینوں کے بعد جو دس مہینے سے زیادہ نہیں۔ (یعنی حمل کی مدت کے قریب قریب) بذریعہ اس الہام کے جو سب سے آخر (براہین احمدیہ حصہ چہارم ص۵۵۶) میں درج ہے۔ مجھے مریم سے عیسیٰ بنایا گیا۔‘‘ (کشتی نوح ص۴۷، خزائن ج۱۹ ص۵۱) مرزا قادیانی نے کتنا بڑا کمال کیا ہے کہ پہلے مریم بنے حاملہ ہوئے۔ پھر عیسیٰ بن گئے۔ (حقیقت الوحی ص۷۲، خزائن ج۲۲ ص۷۵) کے حاشیہ میں اس کو ذرا تفصیل سے بیان کرتے ہیں۔ فرماتے ہیں کہ: ’’پہلے خدا نے میرا نام مریم رکھا اور بعداس کے ظاہر کیا کہ اس مریم میں خدا کی طرف سے روح پھونکی گئی ہے اور پھر فرمایا کہ روح پھونکنے کے بعد مریمی مرتبہ عیسوی مرتبہ کی طرف منتقل ہوگیا اور اس طرح مریم سے عیسیٰ پیدا ہوکر ابن مریم کہلایا۔‘‘ خود کوزہ وخود کوزہ گرو خود گل کوزہ مداری کی طرح بہت تھوڑی مدت میں غلام احمد سے مریم اور مریم کو حمل اور حمل سے عیسیٰ مسیح قادیانی پیدا ہوئے۔ لہٰذا مرزاقادیانی ابن مریم ہیں۔ اب کسی کو حق نہیں کہ یہ اعتراض