احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
۴۸… (نور ہدایت ص۱۵۲) پرحاشیہ میں لکھتے ہیں کہ: ’’یہ (مرزاغلام احمد قادیانی) خدا کا وہ برگزیدہ انسان ہے جس کا ۱۴سوسال سے برابر انتظار کیا جارہا تھا۔‘‘ اگر یہ سچ ہے تو حافظ صاحب کو چاہئے کہ مشاہیر امت میں سے کسی ایک ہی منتظر کا نام اور بتصریح اس کا انتظار بتائیں۔ ۴۹… پھر بلافصل فرماتے ہیں کہ: ’’یہ (مرزاقادیانی) حضرت نبی کریمﷺ کا وہ محبوب انسان ہے جس کو آپ نے اپنا سلام پہنچانے کی وصیت فرمائی تھی۔‘‘ یہ بھی سفید جھوٹ ہے۔ ورنہ مہربانی فرماکر حافظ صاحب ذرا وہ حدیث پیش کریںجس میں حضورﷺ نے مرزاقادیانی کو اپنے سلام کی وصیت کی ہے۔ ۵۰… حافظ صاحب بڑے جوش کے ساتھ (نور ہدایت ص۱۴۱،۱۴۲) کے حاشیہ میں رقمطراز ہیں۔ ’’دیکھ لو صحیح احادیث کو جہاں پہلے تو آپ (حضورﷺ) نے فرمایا کہ مہدی میری اہل بیت سے ہوگا۔ مگر اس کی تشریح یوں کر دی کہ حضرت سلمان صحابی جو فارسی النسل تھے ان کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر فرمایا کہ وہ مہدی اس کے نسل میں سے ہوگا۔ آپ (حضورﷺ) نے تو کھول کر بتادیا تھا کہ دیکھو وہ مہدی جو میری امت میں پیدا ہونے والا ہے اس کا جسمانی تعلق مجھ سے نہ ہوگا۔ کیونکہ وہ فارسی النسل ہوگا۔‘‘ اس سے مقصد حافظ کا یہ ہے کہ مرزاقادیانی حضورﷺ کے اہل بیت سے ہیں۔ مہدی ہیں، فارسی النسل ہیں۔ حالانکہ جس حدیث پر بھروسہ کر کے یہ کہاگیا ہے۔ اس میں اس طرح ہرگز نہیں ہے۔ ورنہ حافظ صاحب ضرور پیش کرتے۔ خیر اب سہی۔ ذرا پیش کر کے اپنی سچائی کا ثبوت دیں۔ اگر نہ دے سکیں اور یقینا نہ دے سکیں گے تو کم ازکم اتنا ہی کریں کہ مرزاقادیانی کو حضرت سلمان فارسی کی نسل سے ثابت کر دیں۔ یہ بھی نہ ہوسکے تو ان کے فارسی النسل یا فارسی الاصل ہی ہونے کی کوئی دلیل پیش کریں۔ لیکن میں یقین کے ساتھ کہتا ہوں کہ حافظ صاحب تو کیا چیز ہیں۔ ان کے موجودہ امام معہ اپنی پوری مرزائی جماعت کے بھی قیامت تک نہیں ثابت کر سکتے کہ مرزاقادیانی سلمان النسل یا فارسی النسل یا فارسی الاصل تھے۔ ہاں یہ صحیح ہے کہ مرزاقادیانی قوم کے مغل (مرزاقادیانی کی یہ قومیت (ص۱۲۸) کے حاشیہ میں حافظ صاحب کو بھی تسلیم ہے) اور تاتاری الاصل ہیں۔ جس کو ابوداؤد کی حدیث میں امت کی ہلاک کنندہ قوم کہاگیا ہے۔ چنگیز خان، ہلاکو وغیرہ اسی نسل سے ہیں۔ ابوالفضل مغل خاندان میں پہلا شخص ہے جس نے الہام کشف ولایت معبودیت اور محبوبیت کے شرف ثابت کرنے میں بہت کوشش کی۔ (تائید الاسلام ص۲۷) خود مرزاقادیانی نے سمر قندی الاصل ہونے کا