احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
مرزاقادیانی کا نمبر اوّل ہے۔ کیا مرزاقادیانی اور مرزائیوں کے اس شریفانہ طرز عمل کو دیکھ کر ہمیں یہ کہنے کی اجازت دیتے ہیں کہ ؎ ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بدنام تم قتل بھی کرتے ہو تو چرچا نہیں ہوتا دور کیوں جائے خود اپنی اسی عبارت میں ملاحظہ فرمائیے۔ نہ سمجھ میں آئے تو مجھ سے سنئے۔ اوّلاً… میں اسے تسلیم کرتا ہوں کہ جملہ اہل اسلام بالخصوص مصنف راہ حق اور حضرت مولانا اشرف علی صاحب آپ کے مرزاقادیانی کو دجال، کذاب، کافر، مرتد وغیرہ الفاظ سے یاد کرتے ہیں۔ جسے آپ گالی کہتے ہیں اور یہ آپ کو بھی تسلیم ہے کہ منکر نبی متنبی (جھوٹا نبی) اور اس کے متبعین شرعاً کافر ہیں۔ کاذب ہیں گمراہ ہیں۔ بدوین ہیں۔ ناری ہیں اور آپ کو اس سے بھی انکار نہیں کہ مرزاقادیانی نبی ہیں۔ رسول ہیں جیسا کہ آپ نے لکھا ہے کہ (حضرت مرزاقادیانی مسیح موعود مہدی مسعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے بھی نبوت کا دعویٰ کیا ہے اور صحابہ کرام کے قائم مقام مرزاقادیانی کے صحابہ ہیں۔ میں ان ۷۲فرقے والوں سے پوچھتا ہوں کہ ان کے اندر کوئی ایسا فرقہ ہے جس میں کسی نے نبوت کا دعویٰ کیا ہو۔ ص۱۵) حتیٰ کہ آپ نے ص۱۸۴ میں مرزاقادیانی کو جامع النبیین تک لکھا ہے۔ مرزاقادیانی کی تصانیف بھی صراحۃً شاہد ہیں کہ انہوں نے نبی، رسول بلکہ افضل الانبیائ، اکمل الرسل حتیٰ کہ شریک خدا ہونے تک کا دعویٰ کیا ہے۔ قرآن حدیث پر ایمان ہونے کا بھی آپ کو اقرار ہے۔ پس دیکھنا چاہئے کہ قرآن وحدیث کے رو سے مرزاقادیانی کیا ثابت ہوتے ہیں۔ اگر دجال، کذاب، کافر، مرتد ثابت ہوں تو ایسا کہنے والوں کا آپ کو شریک ہونا چاہئے۔ نہ یہ کہ الٹی شکایت، اچھا اب آئے ہم آپ دونوں مرزاقادیانی کو قرآن وحدیث کے آئینے میں دیکھیں کہ وہ کیسے نظر آتے ہیں۔ الف… قرآن شریف: ’’ماکان محمد ابا احد من رجالکم ولکن رسول اﷲ وخاتم النبیین‘‘ {محمد کسی مرد کے باپ نہیں ہیں۔ لیکن اﷲ کے رسول اور اخرالانبیاء ہیں۔} ’’وما ارسلنا من رسول الا بلسان قومہ‘‘ {نہیں بھیجا ہم نے کسی رسول کو مگر اسی کی قوم کی زبان میں۔} ب… حدیث شریف: ’’انا اخر الانبیاء وانتم اٰخر الامم (ابن