احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
لئے فریب سے قتل کرایا اور دلالہ عورت بھیج کر اس کی جو رد کو منگوایا اور اس کو شراب پلائی اور اس سے زنا کیا اور بہت سامال زنا کاری میں ضائع کیا۔ ف… جب مسلمانوں نے مرزا پر سخت سرزنش کی تو کہنے لگا کہ میں نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو کچھ نہیں کہا۔ میں نے تو یسوع کو کہا ہے۔ (ضمیمہ انجام آتھم ص۹، خزائن ج۱۱ ص۲۹۳) پر لکھتا ہے۔ ’’مسلمانوں کو واضح رہے کہ خدائے تعالیٰ نے یسوع کی قرآن شریف میں کچھ خبر نہیں دی کہ وہ کون تھا اور پادری اس بات کے قائل ہیں کہ یسوع وہ شخص تھا جس نے خدائی کا دعویٰ کیا۔‘‘ مگر افسوس کہ مرزاقادیانی پر وہی مثل صادق آگئی کہ دروغ گورا حافظہ نباشد کیونکہ خود ہی اپنی تصانیف میں لکھ چکے ہیں کہ یسوع اور عیسیٰ دونوں نام ایک ہی شخص کے ہیں۔ (توضیح المرام ص۳، خزائن ج۳ ص۵۲) ’’دوسرے مسیح بن مریم جن کو عیسیٰ اور یسوع بھی کہتے ہیں۔‘‘ ۷… (دافع البلاء ص آخری ج۱۸ ص۲۲۰) میں لکھتا ہے۔ ’’مسیح کی راست بازی اپنے زمانے میں دوسرے راست بازوں سے بڑھ کر ثابت نہیں ہوتی۔ بلکہ یحییٰ نبی کو اس پر ایک فضیلت ہے۔ کیونکہ وہ شراب نہیں پیتا تھا اور کبھی نہیں سنا گیا کہ کسی فاحشہ عورت نے آکر اپنی کمائی کے مال سے اس کے سر پر عطر ملا تھا یا ہاتھوں اور سر کے بالوں سے اس کے بدن کو چھوا تھا یا کوئی بے تعلق جوان عورت اس کی خدمت کرتی تھی۔ اسی وجہ سے خدا نے قرآن میں یحییٰ کا نام حصور رکھا۔ مگر مسیح کا نام یہ نہیں رکھا۔ کیونکہ ایسے قصے اس نام کے رکھنے سے مانع تھے۔‘‘ ف… اس عبارت میں قرآن شریف کے حوالے سے اس نامعقول تاویل کا دروازہ بند ہوگیا۔ جو بعض غلمدی کہہ بیٹھتے ہیں کہ عیسائیوں کے الزام دینے کے لئے عیسائیوں کے مقابل ہمیں مرزاقادیانی نے ایسا لکھا ہے۔ عیسائیوں کو الزام دینے کے لئے بجائے قرآن مجید کے بائبل کا حوالہ چاہئے تھا۔ ۸… (توضیح المرام ص۶، خزائن ج۳ ص۲۵۴) میں لکھتا ہے۔ ’’کچھ تعجب کی جگہ نہیں کہ خدائے تعالیٰ نے حضرت مسیح کو عقلی طور سے ایسے طریق پر اطلاع دی ہو۔ جو ایک مٹی کا کھلونا کسی کل کے دبانے کسی پھونک مارنے سے کسی طور پر ایسا پرواز کرتا ہو جیسا پرندہ پرواز کرتا ہے یا اگر پرواز نہیں تو پیروں سے چلتا ہو۔ کیونکہ حضرت مسیح بن مریم اپنے باپ یوسف کے ساتھ بائیس برس کی مدت تک نجاری کا کام بھی کرتے رہے ہیں اور ظاہر ہے کہ بڑھئی کا کام درحقیقت ایسا کام