احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
عقیدہ یہ بھی ہے کہ اس فرقہ کا امام یعنی ظہیرالدین اروپی یوسف موعود ہے۔ مرزاقادیانی کی ایک پیشین گوئی یہ تھی کہ میرے بعد یوسف آئے گا۔ بس اسے یوں ہی سمجھ لو کہ خدا ہی اترا ہے۔ ظہیرالدین کہتا ہے وہ یوسف میں ہوں اور میں ہی خدا کا مظہر ہوں۔ اس پارٹی کا ایک قول یہ بھی ہے کہ نماز قادیان کی طرف منہ کر کے پڑھنی چاہئے۔ کیونکہ قادیان مکہ ہے۔ وہاں خدا کے ایک رسول (یعنی مرزا) نے جنم لیا تھا۔ تیماپوری پارٹی بھی مرزاقادیانی کو نبی ورسول مانتی ہے۔ مگر اس کا پیشوأ عبداﷲ تیمارپوری مرزا سے بھی سبقت لے گیا۔ وہ کہتا ہے مجھے خود اپنے بازو سے الہام ہوتا ہے۔ اس شخص نے اپنی کتاب تفسیر آسمانی میں حضرت آدم علیہ السلام کو حضرت حوا کے ساتھ خلاف وضع فطری فعل کا مرتکب قرار دیا ہے۔ (معاذ اﷲ منہ) سمبڑیالی پارٹی ان سب سے سابق القدم ہے۔ محمد سعید جو اس کا پیشوأ ہے۔ کہتا ہے کہ خدا نے مجھے قمر الانبیاء فرمایا اور کہتا ہے کہ مرزاغلام احمد قادیانی کو نئی شریعت ملی تھی۔ وہ شریعت محمدیہ کی اصلاح کے لئے بھیجے گئے تھے۔ مگر اس کا موقع پورے طور پر انہیں نہیں ملا۔ یہ شخص جو اصلاحات شریعت محمدیہ کی اب تک پیش کر چکا ہے۔ ان میں سے چند یہ ہیں۔ شراب حلال ہے۔ اپنی رشتہ داری میں مثلاً خالہ، پھوپھی، چچا، ماموں کی لڑکی سے نکاح حرام ہے۔ ختنہ حرام ہے۔ وغیر ذلک من الخرافات! ان پارٹیوں کے علاوہ شخصی طور پر مرزاغلام احمد قادیانی کی برکات سے جو لوگ رونما ہورہے ہیں ان کا تو شمار ہی نہیں ہوسکتا۔ مثلاً ایک شخص غالباً ضلع گوجرانوالہ ضلع کا رہنے والا ہے۔ جس نے اپنا نام ’’رجل یسعیٰ‘‘ رکھا ہے اور اس نام کے رکھتے ہی اس نے اپنا گھر بستی کے کنارہ بنالیا ہے۔ جس طرح مرزاقادیانی نے منارۃ المسیح بنایا۔ یہ شخص کہتا ہے کہ قرآن مجید کی اس آیت میں ’’وجاء من اقصیٰ المدینۃ رجل یسعیٰ (یٰسین)‘‘ میں ہی مراد ہوں۔ میرا نام ’’رجل ۱؎ یسعیٰ‘‘ ہے۔ یہ شخص ایک بڑا ٹوپ پہنتا ہے۔ جس میں صرف آنکھیں اور ناک ۱؎ جس طرح اس نے ریش کو جو عربی زبان میں بمعنی زینت ہے۔ فارسی کا لفظ قرار دے کر داڑھی کے معنی میں لے لیا۔ اسی طرح رجل یسعیٰ کو نام بتارہا ہے۔ حالانکہ آیت کے معنی یہ ہیں کہ بسی کے کنارہ سے ایک شخص دوڑتا ہوا آیا۔