احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
کچھ کرو شرم وحیا تاویل کا اب کام کیا بات اب بنتی نہیں کوئی بنائے بنائے آپ کی جھوٹ کو سچ اور سچ کو جھوٹ بتلانا صریح کون مانے ہے بھلا یہ کج ادائی آپ کی جھوٹ ہیں باطل ہیں دعویٰ قادیانی کے سبھی بات سچی ایک بھی ہم نے نہ پائی آپ کی ہوگیا ثابت ہے سب اقوال بد سے آپ کے کر رہا بیشک ہے شیطاں رہنمائی آپ کی اپنے پنجہ سے نہیں دیتا تمہیں شیطاں نجات اس کو کب منظور ہے ایک دم جدائی آپ کی تم ہو اس کے اور اب وہ ہے تمہارا یار غار رات دن کرتا وہی ہے پیشوائی آپ کی ہم نہ کہتے تھے کہ شیطان کا کہا مانو نہ یار کس بلا میں اس نے دیکھو جان پھنسائی آپ کی ہر طرف سے لعنت وپھٹکار اور دھتکار ہے دیکھو کیسی ناک میں ہے جان آئی آپ کی خوب ہے جبریل اور الہام والا وہ خدا آبرو سب خاک میں کیسی ملائی آپ کی ہے کہاں اب وہ خدا جس کا تمہیں الہام تھا کس لئے کرتا نہیںمشکل کشائی آپ کی اب بتاؤ ہیں کہاں سب آپ کے پیرو مریدجو گلی کوچوں میں کرتے تھے بڑائی آپ کی کرتے ہیں تعظیم جھک جھک کر تو حاصل اس سے کیا ڈوم کنجر دھرئیے کنجرے قصائی آپ کی آپ نے خلقت کے ٹھگنے کا نکالا ہے یہ ڈھنگ جانتے ہیں ہم یہ ساری پارسائی آپ کی کچھ کرو خوف خدا کیا حشر میں دو گے جواب کام کس آئے گی یہ دولت کمائی آپ کی ڈھیٹ اور بے شرم بھی عالم میں ہوتے ہیں مگر سب پہ سبقت لے گئی ہے بے حیائی آپ کی کر کے منہ کالا گدھے پر کیوں نہیں ہوئے سوار فیصلہ کی شرط ہے مانی منائی آپ کی داڑھی سر اور مونچھ کا بچنا بڑا دشوار ہے کر ہی ڈالے گا حجامت اب تو نائی آپ کی آپ کے دعوں کو باطل کر دیا حق نے تمام اب بھی تائب ہو اسی میں ہے بھلائی آپ کی اب بھی فرصت ہے اگر کچھ عاقبت کی فکر ہے ہاتھ کب آئے گا یہ مہلت گنوائی آپ کی سخت گمراہ ہو نہیں سمجھے مسیح کی شان کو راہ حق اور زندگی سے ہے لڑائی آپ کی خاتمہ بالخیر ہوگا اور ہوگے سرخرو ہوگئی اب بھی مسیح سے گرصفائی آپ کی اب دام مکر اور کس جا بچھائیے بس ہو چکی نماز مصلیٰ اٹھائیے تمت بالخیر!