احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
’’قادیانیت‘‘ سے واقفیت حاصل ہوچکی تھی۔ تاہم جمعیت علماء رنگون خصوصاً حضرت مولانا احمد بزرگ سملکیؒ مفتی اعظم جامع سورتی رنگون نے مسلمانوں کو قادیانیت کے زہریلے اثرات سے بچانے اور قادیانی مذہب سے واقف کرانے کی غرض سے طے کیا کہ لکھنؤ سے امام اہل سنت حضرت مولانا محمد عبدالشکور فاروقیؒ کو دعوت دی جائے تاکہ قادیانی فتنہ اور خواجہ کمال الدین کی ریشہ دوانیوں کا پوری قلع وقمع ہو جائے۔ جمعیت علماء رنگون کی دعوت پر حضرت امام اہل سنتؒ رنگون رونق افروز ہوئے۔ آپ نے اس فتنہ کے خلاف جو سعی بلیغ فرمائی اور خواجہ کمال الدین کی اصل حقیقت کو بے نقاب کیا تو حق واضح ہوکر مسلمانوں کے سامنے آگیا اور خواجہ کمال الدین کو بڑی رسوائی اور ذلت کے ساتھ رنگون چھوڑنا پڑا۔ ۱۹۲۰ء میں یہ کتاب ’’صحیفۂ رنگون بر پیروان دجال زبون‘‘ کے نام سے ’’اصح المطابع‘‘ لکھنؤ سے شائع ہوئی اور ایک عرصہ سے نایاب تھی۔ کئی مرتبہ اس کتاب کی اشاعت کا دل میں داعیہ پیدا ہوا۔ مگر میری غیر معمولی مصروفیات اور وسائل کی کمی کے باعث یہ کام معرض التواء میں پڑا رہا۔ اب جب کہ یہ ناکارہ ’’عقیدہ ختم نبوت‘‘ کی اشاعت وحفاظت اور لکھنؤ کے قرب وجوار کے اضلاع میں ’’قادیانی فتنہ‘‘ کی سرکوبی کے لئے اپنی بساط کے مطابق جدوجہد کر رہا ہے تو اس کتاب کی ضرورت اور اشاعت کی فکر بڑی شدت سے محسوس ہوئی۔ چونکہ حضرت امام اہل سنتؒ کی علمی بحثوں اور خاص طور پر مرزائیوں کی لاہوری پارٹی کی تردید میں میرے علم ومطالعہ میں اس سے زیادہ مفید ومدلل اور اس ترتیب وتفصیل کے ساتھ یکجا طور پر اتنا مواد کسی دوسری کتاب میں موجود نہیں ہے اور بجا طور پر یہ حضرت امام اہل سنتؒ کے علمی تبرکات اور باقیات صالحات میں سے ہے۔ قادیانیت کے رد میں کام کرنے والے علماء کرام اور دار العلوم دیوبند میں اپنے بعض رفقاء سے کئی ملاقاتوں میں راقم الحروف نے اس کتاب کی افادیت اور اشاعت کا تذکرہ کیا تو تمام دوستوں نے میری رائے سے اتفاق کیا اور کتاب کی اشاعت پر زور دیا۔ ’’دینی تعلیمی ٹرسٹ‘‘ لکھنؤ جس کے قیام کا مقصد ہی دین اسلام کی اشاعت اور باطل فرقوں کی تردید ہے اور جو گذشتہ سالوں سے لکھنؤ کے قرب وجوار میں دینی کاموں کی انجام دہی میں مصروف ہے۔ اس کے اہتمام سے اب یہ کتاب منظر عام پر آرہی ہے اور ’’روداد مباحثہ رنگون‘‘ کے نئے نام سے شائع کی جارہی ہے۔ اﷲ پاک جزائے خیر دے۔ عزیز گرامی مولانا شاہ عالم گورکھپوری نائب ناظم کل ہند