احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
۲۰… (حقیقت الوحی ج۲ ص۶۹۱، خزائن ج۲۲ ص۱۸۴) میں ہے: ’’ہاں میں یہ کہتا ہوں کہ چونکہ میں مسیح موعود ہوں اور خدا نے عام طور پر میرے لئے آسمان سے نشان ظاہر کئے۔ پس جس شخص پر میرے مسیح موعود ہونے کے بارہ میں خدا کے نزدیک اتمام حجت ہوچکا ہے اور میرے دعویٰ پر وہ اطلاع پاچکا ہے وہ قابل مواخذہ ہوگا۔ کیونکہ خدا کے فرستادوں سے دانستہ منہ پھیرنا ایسا امر نہیں ہے کہ اس پر کوئی گرفت نہ ہو۔ اس گناہ کا دادخواہ میں نہیں۔ بلکہ ایک ہی ہے جس کی تائید کے لئے میں بھیجا گیا۔ یعنی حضرتﷺ جو شخص مجھے نہیں مانتا وہ میرا مکذب نہیں۔ بلکہ اس کا نافرمان ہے جس نے آنے کی پیشین گوئی کی۔ ایسا ہی عقیدہ میرا آنحصرتﷺ پر ایمان لانے کے بارہ میں ہے کہ جس شخص کو آنحضرتﷺ کی دعوت پہنچ چکی ہے اور وہ آپ کی بعثت سے مطلع ہوچکا ہے اور خداتعالیٰ کے نزدیک آنحضرتﷺ کی رسالت کے بارہ میں اس پر اتمام حجت ہوچکا ہے۔ وہ اگر کفر پر مرگیا تو ہمیشہ کی جہنم کا سزاوار ہوگا۔‘‘ ۲۱… (حقیقت الوحی ص۷۹، خزائن ج۲۲ ص۱۸۵) میں ہے: ’’کفر دو قسم پر ہے۔ (اوّل) ایک یہ کفر کہ ایک شخص اسلام سے ہی انکار کرتا ہے اور آنحضرتﷺ کو خدا کا رسول نہیں مانتا۔ (دوم) دوسرے یہ کفر کہ مثلاً وہ مسیح موعود کو نہیں مانتا اور اس کو باوجود اتمام حجت کے جھوٹا جانتا ہے۔ جس کے ماننے اور سچا جاننے کے بارے میں خدا اور رسول نے تاکید کی ہے اور پہلے نبیوں کی کتابوں میں بھی تاکید پائی جاتی ہے۔ پس اس لئے کہ وہ خدا اور رسول کے فرمان کا منکر ہے۔ کافر ہے اور اگر غور سے دیکھا جائے تو یہ دونوں قسم کے کفر ایک ہی قسم میں داخل ہیں۔‘‘ ۲۲… (اربعین نمبر۳ ص۲۸، خزائن ج۱۷ ص۴۱۷) میں ہے: ’’خدا نے مجھے اطلاع دی ہے کہ تمہارے پر حرام ہے اور قطعی حرام ہے کہ کسی مکفر یا مکذب یا متردد کے پیچھے نماز پڑھو۔ بلکہ تمہارا امام وہی ہو جو تم میں سے ہو۔‘‘ ۲۳… (فتاویٰ احمدیہ ج۱ ص۸۲) میں ہے: ’’سوال ہوا کہ اگر کسی جگہ امام نماز حضور کے حالات سے واقف نہیں تو اس کے پیچھے نماز پڑھیں یا نہ پڑھیں۔ فرمایا پہلے تمہارا فرض ہے کہ اسے واقف کرو۔ پھر اگر تصدیق کرے تو بہتر ورنہ اس کے پیچھے اپنی نماز ضائع نہ کرو اور اگر کوئی خاموش رہے۔ نہ تصدیق کرے نہ تکذیب تو وہ بھی منافق ہے۔ اس کے پیچھے نماز نہ پڑھو۔‘‘ ۲۴… (فتاوی احمدیہ ج۲ ص۱۸) میں ہے: ’’۱۰؍ستمبر ۱۹۰۱ء کو سید عبداﷲ صاحب عرب نے سوال کیا کہ میں اپنے ملک عرب میں جاتا ہوں۔ وہاں میں ان لوگوں کے پیچھے نماز