معارف شمس تبریز |
س کتاب ک |
منتخب اشعار ایں نیم شباں کیست چو مہتاب رسیدہ پیغمبر عشق ست بہ اصحاب رسیدہ ترجمہ وتشریح:نیم شب خواب میں یا حالت ذکر یا حالت مراقبہ میں کوئی تجلئ خاص کا ظہور ہوا جس کے جمال سے متأثر اور محو حیرت ہوکر مولانا نے یہ اشعار کہے ہیں۔ چناں چہ فرماتے ہیں کہ یہ نیم شب کون مثل ماہ تاباں نظر آیا گویا کہ پیغمبر عشق ہے جو اپنے اصحاب کے پاس آیا ہے۔ ایں کیست چنیں غلغلہ در شہر فگندہ بر خرمن درویش چو سیلاب رسیدہ ترجمہ وتشریح:یہ کون آیا کہ دل کے شہر میں غلغلہ مچ گیا اور خرمن درویش پرمثل سیلاب چھا گیا ؎ میرا کمال عشق بس اتنا ہے اے جگر وہ مجھ پہ چھاگئے میں زمانے پہ چھا گیا ایں کیست بگوئید کہ در گفت جز ا و نیست شاہے بہ در خانۂ بواب رسیدہ ترجمہ وتشریح:یہ کون جلوہ فرما ہوا کہ وہ خود ہی بشارت دے رہا ہے کہ شاہ خانۂ پاسبان کے دروازے پر آیا ہے ؎ ایں کیست چنیں خوان کرم باز کشیدہ خنداں جہت دعوت اصحاب رسیدہ