معارف شمس تبریز |
س کتاب ک |
چرخ را دو دگر آموخت ایں سلطان عشق ایں چہ عشق ست اے خدایا اے عجب سودا ست ایں ترجمہ وتشریح:سلطان عشق نے آسمان کو دوسری گردش کی تعلیم دی ہے ۔ اے خدا ! آپ کے عشق نے کیا کرشمہ دکھایا ہے کہ عاشقوں کے دن رات صبح و شام ارض وسما اورشمس و قمر دوسرے ہیں ؎ اب وہ زماں نہ وہ مکاں اب وہ زمیں نہ آسماں تو نے جہاں بدل دیا آکے مری نگاہ میں اصؔغر شمس تبریزی چہ گفتارم بہ سمعت می رسد بہر تحسیں را بسوئے ما بہ جنباں آستیں ترجمہ وتشریح:اے مرشد تبریزی! اگر میری یہ عاشقانہ باتیں آپ کو اچھی معلوم ہورہی ہوں تو آپ میری حوصلہ افزائی کے لیے اپنا دستِ مبارک ہلا کر شاباش فرمائیے۔مناجاتِ عاشق از قاضی الحاجات اے خدا ایں وصل را ہجراں مکن سر خوشان عشق را نالاں مکن ترجمہ وتشریح:اے خدا! اس قرب کو کبھی جدائی سے نہ تبدیل کیجیے اور اپنے عشق کے سرمستوں اور دیوانوں کو جدائی کا صدمہ نہ دیجیے ؎ تلخ تر از فرقت تو ہیچ نیست ترجمہ:کوئی چیز آپ کی جدائی سے زیادہ تلخ نہیں۔ باغ جاں را تازہ و سرسبز دار ایں چنیں آباد را ویراں مکن