معارف شمس تبریز |
س کتاب ک |
شمس تبریزے خرام اندر چمن کہ چنیں دولت ترا پایندہ باد ترجمہ وتشریح:اے شمس تبریز ! حق تعالیٰ کی معرفت کے چمن میں ٹہلیے اور بہا رِ قرب حق کی یہ دولت جو آپ کے باطن میں ہے ہمیشہ باقی رہے۔حیاتِ سرمدیٔ جانِ عاشقاں تا ابد از دوست سبز و تازہ ایم ایں بہارے نیست کو را دے رسد ترجمہ وتشریح:قیامت تک حق تعالیٰ شانہٗ کی رحمتِ لازوال سے ہم سبز و تازہ ہیں۔ یہ بہارِ قربِ حق بہارِ دنیاوی نہیں ہے جس کو خزاں ختم کرسکے۔ باشد ایں ہنگامہ ہر دم گرم تر ترجمہ:اﷲ تعالیٰ کی محبت کا بازار تو ہر دم گرم تر رہتا ہے برعکس دنیاوی خوباں کا بازار کہ زوالِ حسن سے ان کے عاشقوں کا بازارِ عشق سرد پڑجاتا ہے ؎ گیا حسنِ خوباں دل خواہ کا ہمیشہ رہے نام اﷲ کا رنگِ تقویٰ رنگِ طاعت رنگِ دیں تا ابد باقی بود بر عابدیں رنگِ شک و رنگِ کفران و نفاق تا ابد باقی بود برجانِ عاق ترجمہ:تقویٰ اور طاعت اور دین کا رنگ عاشقانِ حق کی جانوں پر قیامت تک باقی رہے گا اور کفر و شک اور نفاق کی ظلمت کا رنگ نافرمانوں کی جانوں پر ہمیشہ رہے گا۔