معارف شمس تبریز |
س کتاب ک |
|
ترجمہ وتشریح:اے خدا! مجھ سے گستاخی ہوگئی اور میں توبہ کرتا ہوں، میری کیا حقیقت ہے کہ میں آپ کے سامنے اپنی رائے و تجویز پیش کروں۔ کیوں کہ بندگی اور عبدیت کا تقاضا تو افنائے رائے اور تفویض و تسلیم ہے۔ گر نبود ایں سخن ز من لائق انچہ لائق بود تو تلقیں کن ترجمہ وتشریح:اے خدا!یہ گفتگو میری نامناسب تھی، آپ اپنے کرم سے مناسب اور لائق مناجات میرے قلب میں تلقین فرمائیے۔در بیانِ دردِ فراق و طلب ِوصال از خدائے ایزدِ متعال اے ہفت دریا گوہر عطا کن ویں مسِ مارا رو کیمیا کن ترجمہ وتشریح:اے خدا! آپ تمام خزانوں کے مالک ہیں اپنے ہفت دریا سے ایک موتی ہی مجھے عطا فرمادیجیے اور میرے تانبے کو اپنے کرم سے کیمیا بنادیجیے۔ (تانبے سے کیمیا گر سونا بنادیتے ہیں۔) بگریست بر ما ہر سنگ خارا ایں درد مارا جاناں دوا کن ترجمہ وتشریح:میری نالائقی او ربربادی و تباہ حالی پر ہر پتھر جیسے قلب کو بھی رونا آگیا ۔ اے محبوب ! ہمارے اس درد (ناصور کہن) کی دوا کردیجیے۔ اے آفتابم اے نور و کوکب در ظلمتِ شب چوں مہہ سخا کن