معارف شمس تبریز |
س کتاب ک |
|
اس کتاب کا تعارف حضرت شمس الدین تبریزی رحمۃ اللہ علیہ سات سو قبل کے ایک بہت بڑے بزرگ گزرے ہیں۔ حضرت شمس الدین تبریزی رحمۃ اللہ علیہ کے عظیم خلیفہ مولانا جلال الدین رومی نے اپنے پیر و مرشد کے سلگتے سینے سے جو سوزِ آتشِ حق حاصل کیا اسے اشعار کی شکل میں مثنوی مولانا روم اور دیوانِ شمس تبریز میں منتقل کردیا۔ خدا کے عشق میں ڈوبے ہوئے ان اشعار سے اللہ کے عاشق ہمیشہ مستفید ہوتے چلے آرہے ہیں۔ شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے عرصے سے کمیاب تصوف اور عشقِ حقیقی کے مضامین سے لبریز’’دیوانِ شمسِ تبریز‘‘ کے پچاس ہزار اشعار میں سے منتخب کردہ اشعار کا ترجمہ و تشریح کرکے ’’معارف شمسِ تبریز‘‘ کے نام سے شایع کیا۔ اس کتاب کا مطالعہ سالکین و عاشقین کے قلوب میں حق تعالیٰ کی محبت و معرفت کی شراب کو تیز کرنے کا باعث بنتا ہے۔