معارف شمس تبریز |
س کتاب ک |
|
مقدمہ احقرمحمد اختر عفا اﷲ عنہ عرض کرتا ہے کہ چھ دفتر مثنوی شریف (ساڑھے اٹھائیس ہزار اشعار) کے علاوہ پچاس ہزار اشعار غزلیات رومی کا مجموعۂ تصوف اور عشقِ حقیقی کے مضامین سے لبریز بنام ’’دیوانِ شمس تبریز‘‘ بھی شایع ہوا۔اور یہ مولانا کا کمال ِفنائیت ہے کہ ان جملہ اشعار کو اپنے پیر ومرشد کے نام سے ظاہر کیا۔ یہ کتاب تقریباً نایاب ہے ۔ ایک پرانا نسخہ نہایت بوسیدہ احقر کو دستیاب ہوا۔ حق تعالیٰ شانہٗ کی توفیق سے اس کا جستہ جستہ انتخاب مع ترجمہ و تشریح اس زاویۂ نظر سے کیا گیا کہ سالکین و عاشقین کے قلوب اور ارواح میں حق تعالیٰ کی محبت و معرفت مزید مصاعد حاصل ہو۔ نیز اصل کتاب میں عنوانات نہیں تھے احقر نے مضامین کی مناسبت سے تسہیلِ فہم کے لیے عنوانات قائم کردیے ہیں۔ ناظرین کرام سے دعا کی درخواست ہے کہ حق تعالیٰ اپنی رحمت سے قبول اور نافع فرمائیں، آمین۔ العارض محمد اختر عفااﷲ عنہ ۴۔جی۔ ۱۲/۱،ناظم آباد، کراچی