معارف شمس تبریز |
س کتاب ک |
|
بہشت اندر رہش کمتر مقالے خرد پیش درش کمتر حجابے ترجمہ وتشریح:حق تعالیٰ کی محبت اور ذکر و فکر کی لذّت کے سامنے بہشت کیا ہے اور عقل تو ان کے دروازے پر ایک حقیر حجاب ہے۔ جہاں جملہ نور صاف می بیں کہ ماہے می درخشد اندر آبے ترجمہ وتشریح: تمام کائنات کو مثل آئینہ سمجھ کہ چاند پانی ہی پر عکس ڈالتا ہے۔صفات کاملین و نفحات غیبیہ کسے را کش بود خلق خدائی ازو یابند جاں ہا رہنمائی ترجمہ وتشریح:جس شخص نے اخلاق الٰہیہ سے اپنے اخلاق کو آراستہ کرلیا ہے ایسے کاملین بندوں سے دوسرے لوگ اپنی جانوں کی راہ نمائی حاصل کرتے ہیں۔ بروز پنج نوبت بر در او ہمی کو بند کوس کبریائی اگر افتد بگوشت صفت آں کوس ز کبر و از حسد یابی رہائی ترجمہ وتشریح:چند دن کسی اﷲ والے کے پاس رہ لو کیوں کہ ان کے پاس حق تعالیٰ کی محبت کا ایسا لذیذ درد ہوتا ہے کہ جس کی آواز سے اگر تمہارے کان آشنا ہوگئے تو روح کی خطرناک بیماریوں مثل تکبر و حسد وغیرہ سے تم خلاصی پاجاؤگے۔