معارف شمس تبریز |
س کتاب ک |
|
دربیانِ ادبِ طریق امت زہد را ادب صفتے است امت العشق کلہم آداب ترجمہ و تشریح:زاہدوں کے لیے تو ادب صرف ایک صفت ہے صفاتِ حمیدہ سے اور عاشقوں کے لیے حق تعالیٰ کا راستہ ابتدا تا انتہا ادب ہی ادب ہے۔ مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ اپنی مثنوی میں فرماتے ہیں ؎ اے خدا جوئیم توفیق ادب بے ادب محروم ماند از فضل رب اے خدا! ہم آپ سے ادب کی توفیق مانگتے ہیں کیوں کہ بے ادب تو رب کے فضل سے محروم ہی ہوا۔ آدابِِ راہِ حق سیکھنے کے لیے حسب ذیل کتب کا مطالعہ مفید ہوتا ہے: ۱) قصدالسبیل ۲) آدابِ زندگی ۳) بہشتی زیور کا ساتواں حصہمقامِ اہل اﷲ مردِ خدا مست بود بے شراب مردِ خدا نیست ز خاک و ز آب ترجمہ و تشریح: خاصّانِ حق بے شراب ہی مست رہتے ہیں۔ وہ عالمِ خاکی و آبی میں رہتے ہوئے اپنے دل کو اس سے بے گانہ اور حق کا دیوانہ رکھتے ہیں ؎ جہاں میں رہتے ہوئے ہیں جہاں سے بیگانے بلا کشانِ محبت کو کوئی کیا جانے اختؔر