معارف شمس تبریز |
س کتاب ک |
|
ان سے نور حاصل کیا یعنی ان کی صحبت سے کتنے اولیاء پیدا ہوئے۔ اگرچہ میں حضرت شمس کی جدائی کے غم سے لاغر و کمزور ہوں مگر مثل عید کے روشن ہوں ہلالِ عید لاغر تو ہوتا ہے لیکن باعثِ مسرت و پیغام عید ہوتا ہے۔حقوق و آداب و تقاضائے عشق مرشد من ازیں خانۂ پُر نور بدر می نروم من ازیں شہر مبارک بسفر می نروم ترجمہ وتشریح:میں حضرت شمس تبریز کی پُرنور مجلس سے باہر نہ جاؤں گا اور میں تبریز جیسے مبارک با فیض شہر سے باہر سفر نہ کروں گا ۔ یعنی خوب جم کر فیضِ مرشد حاصل کروں گا۔ گر جہاں موج شود بحر شود سر تا سر من بجز جانب قعرش بہ گہر می نروم ترجمہ وتشریح:یہ جہاں سرتا سر موجِ حوادث ہو یا بحر حوادث ہو لیکن میں اپنے مرشد کے دریائے معرفت کی گہرائی میں جستجوئے گہر کے سوا کہیں نہ جاؤں گا۔ منم و ایں صنم و عاشقی و باقی عمر گر مرا تو نبری جائے دگر می نروم ترجمہ وتشریح:میں ہوں اور میرا محبوب مرشد تبریزی ہے اور میری عاشقی ہے اور اب میری جتنی عمر باقی ہے تو اے محبوب! اگر مجھے تو اپنے ہمراہ نہ بھی لے جاوے گا تب بھی اب کسی غیر کے پاس میں نہ جاؤں گا۔ارشاد حضرت حکیم الامت تھانوی مرید او ر شیخ کا تعلق ایسا ہے جس طرح میاں بیوی کا ہوتا ہے ۔ پس کوئی عورت