معارف شمس تبریز |
س کتاب ک |
|
حدیث جو شخص اﷲ کے خوف سے روئے اس کا آگ میں جانا ایسا ہی مشکل ہے جیسے دودھ کا تھن میں واپس جانا۔حدیث حضرت عائشہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا نے عرض کیا کہ اے رسولِ خدا !کیا آپ کی اُمّت سے کچھ لوگ بے حساب جنت میں جائیں گے ؟ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں! جو اپنے گناہوں کو یاد کرکے روتا ہے۔حدیث قیامت کے دن سات آدمی ایسے ہوں گے جن کو اﷲ تعالیٰ اپنا سایہ عطا فرمائیں گے،ان میں ایک وہ شخص بھی ہے جو تنہائی میں اﷲ تعالیٰ کو یاد کرے اور اس کی وجہ سے اس کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگیں۔حضرت کعب احبار کا قول فرمایا کہ قسم اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے کہ اگر میں خدا کے خوف سے روؤں اور آنسو میرے رخسار پر بہنے لگیں تو یہ مجھے زیادہ پسند ہے اس بات سے کہ پہاڑ کے برابر میں سونا صدقہ کروں۔ حضرت رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں ؎ در مناجاتم بہ بیں خونِ جگر ترجمہ:اے خدا !میری مناجات اور دعا میں میرے جگر کا خون دیکھ لیجیے۔ یعنی کس درد سے دعا کررہاہوں۔ احقر کا شعر جو ایک دن سو کر اٹھنے پر زبان سے جاری ہوا ؎ روح را با ذاتِ حق آویختہ دردِ دل اندر دعا آمیختہ