معارف شمس تبریز |
س کتاب ک |
|
ترجمہ وتشریح:اے خدا!یہ اشعار اگرچہ میری زبان سے نکل رہے ہیں مگر چوں کہ آپ کے فیضان خاص سے ہورہے ہیں اس وجہ سے کائنات میں یہ آپ کی ذات و صفات پر برہان و دلائل بنیں گے۔ اے بہ مردہ جان و تن در پائے او ہر دو عالم غرقۂ دریائے او ترجمہ وتشریح:اے وہ ذات پاک کہ جس کے قدموں پر ارواح اور اجسام فدا ہورہے ہیں اور دونوں جہاں اس کے دریائے جود و کرم میں غرق ہیں۔ آتش عشقت ہمی سوزد جہاں اے خدا ہیہات از ہیہائے او ترجمہ وتشریح:اے شمس الدین تبریزی! آپ کے عشق کی آگ نے ایک جہاں میں آگ لگارکھی ہے، اے خدا ! حیرت ہے آپ کے اولیاء کی تاثیر ہائے و ہو پر۔ جس قلب کی آہوں نے دل پھونک دیے لاکھوں اس قلب میں یا اﷲ کیا آگ بھری ہوگی چوں مثالے را نویسد از فراق خوں ببارد از غم طغرائے او ترجمہ وتشریح:اے خدا !جس وقت شمس الدین تبریزی رحمۃ اللہ علیہ آپ کی جدائی کے غم کی کوئی مثال دیتے ہیں تو اس کا سلطانی رسم الخط بھی غم سے خون برساتا ہے۔ واقعی اﷲوالوں کا رونا بھی بارگاہ حق میں عجیب درد سے ہوتا ہے ؎ در جگر افتادہ ہستم صد شرر در مناجاتم بہ بیں خون جگر رومؔی رحمۃ اللہ علیہ