معارف شمس تبریز |
س کتاب ک |
|
ترجمہ وتشریح:اور وہ نصیحت یہ ہے کہ غافل دلوں کے پاس کبھی مت بیٹھنا کیوں کہ غافل جانوں کے پاس بیٹھنے سے تمہاری جان بھی غافل ہوجاوے گی۔ ز خارستان دل گر پاک گردی ز جاں یابی حلاوت ہائے والتّیں ترجمہ وتشریح:اے مخاطب! اگر تو دل کی گندگی سے پاک ہوجاوے گا تو اپنی روح میں بعد تزکیۂ نفس خدا کے قرب کی حلاوت کو محسوس کرلے گا۔ بجوشد از درون دل عروساں چو مرد حق شوی اے مرد عنّیں ترجمہ وتشریح:اے مخنث نامرد !جب تو مغلوبیت نفس سے نجات پاکر اپنے نفس پر غالب ہوجائے گا تو تو رجال اﷲ میں سے ہوجائے گا اور تیرے قلب میں حق تعالیٰ کے خاص انوار و تجلیات محسوس ہوں گے۔ بیا میز اند کے اے کان رحمت کہ تاگر دد رخ زرد از تو رنگیں ترجمہ وتشریح:اے سرچشمۂ رحمت! اپنی رحمت میرے حال پر مبذول کیجیے تاکہ آپ کے قرب سے عشاق کے زردچہرے خوشی سے رنگین ہوجائیں۔ زہے اوصاف شمس الدین تبریز زہے کر و فر امکانِ تمکیں ترجمہ وتشریح:حضرت شمس الدین تبریزی رحمۃ اللہ علیہ کے اوصاف کا کیا کہنا ہے کہ ان کو حق تعالیٰ کے قربِ خاص پر تمکین حاصل ہے۔