معارف شمس تبریز |
س کتاب ک |
|
شنیدم چرخ گرداں را کہ می گفت منم یکہ لقمہ از حلوائے مستاں ترجمہ وتشریح:میں نے سنا کہ آسمان گردش والا مجھ سے یہ کہہ رہا تھا کہ میں حق تعالیٰ کے دیوانوں کے سامنے ان کے حلوائے قرب و معرفت کا ایک لقمہ ہوں۔ مراد یہ کہ اہل اﷲ کا مقام مرتبۂ روح میں افلاک سے بلند تر ہوتا ہے۔ شنیدم اژدہائے عشق می گفت منم معشوقۂ زیبائے مستاں ترجمہ وتشریح:میں نے سنا کہ عشق کا اژدہا یہ کہہ رہا تھا کہ میں خدا کے دیوانوں کا معشوق ہوں مراد یہ کہ عاشقان خدا کو خدا کے راستے کی ہر تکلیف محبوب ہوجاتی ہے۔ و لیکن شمس تبریزی حقائق ندارد از فرح پروائے مستاں ترجمہ و تشریح: لیکن ہمارے مرشد شمس الدین تبریزی رحمۃ اللہ علیہ اپنے اوپر انکشاف حقائق سے ایسے مست ہیں کہ انہیں اپنے لطف قرب کے سامنے ہم مستوں کی پروا نہیں ہے۔ یہ دراصل مولانا کا ناز ہے شیخ کی توجہ و مہربانی حاصل کرنے کے لیے ہر ایک کا یہ مقام نہیں ہوتا۔ یکے پندت دہم اے طالب دیں یکے پند دلاویزے خوش آئیں ترجمہ وتشریح:مولانا فرماتے ہیں کہ اے طالب دین! میں تجھے ایک نصیحت کرتا ہوں اور وہ نصیحت نہایت عمدہ اور کام کی ہے ؎ مشیں غافل بہ پہلوئے حریصاں کہ جاں غافل شود از جان گر گیں