معارف شمس تبریز |
س کتاب ک |
|
ترجمہ وتشریح:اے میرے آفتاب اے نورِ مطلق اے خالقِ کواکب! میری اندھیری رات میں مثل چاند کے سخاوت کیجیے۔ درد قدیمے رنج سقیمے گرد یتیمی از ما جدا کن ترجمہ وتشریح:میرا درد بہت پرانا ہے اور میری بیماری نے مجھے نڈھال کردیا ہے۔ میری یتیمی کے گرد و غبار کو آپ دور فرمادیجیے ۔ (اپنے قرب اور نور تقویٰ سےاور اخلاق حسنہ اور اعمال حسنہ سے)۔ گر در نعیمم با زر و سیمم بے تو فقیرم درمان ماکن ترجمہ وتشریح:اے خدا! اگر تمام دنیا کی نعمتوں میں اور سونے چاندی کے ڈھیر میں بھی رہوں مگر آپ سے دور رہ کر میں مفلس ہوں پس آپ میرا درمان اور علاج کیجیے یعنی اعمال رضا کی توفیق دے کر اپنے قرب کی دولت سے ہمارا افلاس دور کردیجیے۔ من لب بہ بستم در غم نشستم بکشائے دستم قصد لقا کن ترجمہ وتشریح:میں خاموش ہوں اور غمگین بیٹھا ہوں ،اپنے کرم سے اپنا قرب خاص عطا فرماکر مجھ کو مسرور کردیجیے۔ ز تو بادہ دادن ز من سجدہ کردن ز من شکر کردن ز تو گوہر افشاں ترجمہ وتشریح:اے خدا! آپ کا کام ہم کو بادۂمعرفت عطا کرنا ہے ہمار اکام آپ کو سجدہ کرنا ہے ۔ ہمارا کام آپ کے احسانات کا شکر کرنا ہے اور آپ کا کام احسانات کے موتی لٹانا ہے۔