معارف شمس تبریز |
س کتاب ک |
|
اپنے شوہر کے علاوہ کسی دوسرے مرد کی طرف تاک جھانک کرے تو وہ فاحشہ ہے اسی طرح دوسرے شیخ کی طرف بھی متوجہ ہو یہ خلاف طریق ہے ۔ اور مرشد کے ساتھ یہی عقیدت ہو کہ اس سے بڑھ کر میرے لیے جہاں میں کوئی مفید نہیں۔ اگرچہ علم الٰہی میں اور بھی بڑے بڑے اولیاء موجود ہوں لیکن ایسی عقیدت مرشد کامل متبع سنت کے ساتھ مطلوب ہے ورنہ اگر غلط انتخاب کرلیا اور وہ ناقص ہے ، طریق اور فن سے بے خبر ہے تو اس کا ترک واجب ہے۔ پس انتخاب مرشد میں نہایت احتیاط سے کام لیا جاوے اور خوب مناسبت دیکھ لے پھر مرید ہو۔ شہر ماتحت گہہ و منزل آں سلطانست من ز سلطان سلاطین بدر می نروم ترجمہ وتشریح:میرا شہر وہی ہے جہاں سلطان شمس تبریزی قیام پذیر ہو، میں ایسے سلطان الاولیاء اورشیخ المشایخ کی صحبت سے باہر نہ جاؤں گا۔ سلطان سلاطینیہاں مجازاً استعمال کیا گیا ہے۔ ترجمہ میں اسی معنیٰ کی رعایت ہے۔ شہر ما از شہہ ما جنت ما واے خوش ست من زفردوس بریں سوئے سقر می نروم ترجمہ وتشریح:میرا شہر میرے مرشد کی برکت سے ؎ اگر فردوس بر روئے زمیں است ہمیں است و ہمیں دست ہمیں ست کے مصداق ہے، پس میں اس فردوس بریں معنوی کو چھوڑ کر نا جنسوں کی صحبت میں جو مترادف سقر ہے نہ جاؤں گا۔ ایں خبر رفت بہر سود بہر گوش رسید من ازیں بے خبری سوئے خبر می نروم