تاکہ وہ اسے تمام (دوسرے) مذاہب سے ممتاز کر سکے۔ کہو کہ مجھے حکم دیا گیا اور میں ایمان لانے والوں میں سب سے پہلا ہوں۔ کہو کہ حق آپہنچا اور باطل مٹ گیا۔ یقینا باطل کو مٹنا ہی ہے۔ محمدؐ کی طرف سے سبھی برکتیں۔ مبارک ہے وہ جو علم رکھتا ہے اور جو سیکھتا ہے اور کہو اگر یہ میری اختراع ہے تو میرا گناہ مجھ پر ہے اور انہوں نے سازش کی اور خدا نے سازش کی لیکن سازش کرنے والوں میں خدا بہترین ہے۔ وہ ہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا تاکہ وہ اسے تمام (دوسرے) مذاہب سے ممتاز کر سکے۔ خدا کے الفاظ کوئی نہیں بدل سکتا۔ میں تمہارے ساتھ ہوں۔ لہٰذا میرے ساتھ ہو۔ خدا کا ساتھ پکڑے رہو چاہے کہیں بھی ہو۔ تم جہاں ہو گے وہاں خدا کا چہرہ ہوگا۔‘‘
’’تم انسانوں میں بہترین امت ہو اور مؤمنین کا فخر ہو۔ خدا کی تشفی سے مایوس نہ ہو۔ کیونکہ خدا کی تشفی قریب ہی ہے اور خدا کی نصرت قریب ہے۔ وہ ہر ایک تنگ گھاٹی سے تمہاری طرف آئیں گے۔ خدا تمہاری مدد کرے گا۔ تمہیںمیری مدد ملے گی۔ جسے آسمان سے ہمارا الہام حاصل ہوگا۔ خدا کے الفاظ کوئی نہیں بدل سکتا۔ تم آج ہمارے پہلو میں ہو۔ مضبوطی کے ساتھ قائم اور معتبر۔ انہوں نے کہا کہ یہ جعل سازی کے سوا کچھ نہیں۔ اﷲ کا نام لو اور انہیں ان کے مباحث میں کھیلتے ہوئے ان کے حال پر چھوڑ دو۔ یقینا تم پر میری رحمت ہے۔ اس دنیا میں اور آخرت میں اور تم ان میں سے ہو جن کے لئے نصرت بخشی گئی۔ اے احمد تمہارے لئے بشارت ہے۔ تم میرے محبوب ہو اور میری معیت میں ہو۔ میں نے تمہاری عظمت کا پودا اپنے ہاتھ سے لگایا ہے۔ اگر لوگ تعجب کریں توکہہ دو کہ وہ خدا ہے اور وہ عجیب ہے۔ وہ جس سے بھی خوشی ہوتا ہے اس کے ساتھ فیاضی کا برتاؤ کرتا ہے۔ جو کچھ وہ کرتا ہے اس کے بارے میں اس سے پوچھ گچھ نہیں ہو سکتی۔ مگر ان سے پوچھ گچھ ہوگی۔ ان کی ہم عوام الناس میں حال ہی میں تشہیر کریں گے۔ جب خدا ایمان والوں کی مدد کرتا ہے تو ان سے رشک کرنے والے بھی ہوتے ہیں۔ لوگوں سے لطف وکرم سے پیش آؤ اور ان پر رحم کرو۔ تم ان کے درمیان بمنزلہ موسیٰ کے ہونا انصاف لوگوں کو ظلم صبر کے ساتھ برداشت کرو۔ لوگ ایسی حالت میں چھوڑ دیا جانا پسند کرتے ہیں۔ جہاں وہ کہہ سکیں۔ ہم ان پر بغیر آزمائش کئے ایمان لائے۔‘‘ سو آزمائش یہی ہے۔ لہٰذا مستقل مزاج لوگوں کی طرح صبر کے ساتھ برداشت کرو۔ لیکن یہ آزمائش خدا کی طرف سے ہے۔ اسی کی عظیم محبت کے لئے تمہارا انعام خدا کے یہاں ہے اور تمہارا رب تم سے راضی ہوگا اور تمہارے نام کو مکمل کرے گا اور اگر وہ تم کو صرف نامعقولیت کا کندا سمجھتے ہیں تو کہو کہ میں صادق ہوں اور کچھ دیر میری نشانی کا انتظار کرو۔