جواب از حضرت خلیفتہ المسیح ثانی: قرآن کریم اور الہامات مسیح موعود دونوں خداتعالیٰ کے کلام ہیں۔ دونوں میں اختلاف ہو ہی نہیں سکتا۔ اس لئے مقدم رکھنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔
(الفضل مورخہ ۳۰؍اپریل ۱۹۱۵ئ)
مرزائی امت کے فرشتے
مرزائی امت کے فرشتوں کے بھی عجیب وغریب نام ہیں۔ اس قسم کی نئی پود کے فرشتوں کا آپ کو قرآن وحدیث میں قطعاً کوئی سراغ نہیں ملے گا۔ سچ ہے۔ جیسی روح ویسے فرشتے۔ ان خانہ ساز فرشتوں کے اسمائے گرامی ذرا ملاحظہ فرمائیں۔ چنانچہ مرزاقادیانی فرماتے ہیں:
۶۲… انگریز!الہام ہوا: ’’دی کین وہٹ دی ول ڈو۔ اس وقت ایک ایسا لہجہ معلوم ہوا کہ گویا انگریز ہے۔ جو سر پر کھڑا بول رہا ہے… اور یہ انگریزی کا الہام اکثر ہوتا رہا ہے۔‘‘ (براہین احمدیہ ص۴۸۱، خزائن ج۱ ص۵۷۲ حاشیہ)
۶۳… خیراتی:’’تین فرشتے آسمان کی طرف سے ظاہر ہوئے۔ جن میں سے ایک کا نام خیراتی تھا۔‘‘ (تریاق القلوب ص۹۴، خزائن ج۱۵ ص۳۵۱)
۶۴… شیر علی: ’’میں نے کشف میں دیکھا کہ ایک شخص جو مجھے فرشتہ معلوم ہوتا ہے۔ مگر خواب میں محسوس ہوا کہ اس کا نام شیرعلی ہے۔ اس نے مجھے ایک جگہ لٹا کر میری آنکھیں نکالی ہیں اور صاف کی ہیں۔‘‘ (تریاق القلوب ص۹۵، خزائن ج۱۵ ص۳۵۲)
۶۵… درشنی: ’’ایک فرشتہ کو میں نے بیس برس کے نوجوان کی شکل میں دیکھا صورت اس کی مثل انگریزوں کے تھی اور میز کرسی لگائے بیٹھا ہے۔ میں نے اس سے کہا کہ آپ بہت ہی خوبصورت ہیں۔ اس نے کہا ہاں میں درشنی آدمی ہوں۔‘‘
(تذکرہ ص۳۱، طبع اوّل… بعد کے تمام ایڈیشنوں میں سے اس حوالہ کو تذکرہ سے خارج کر دیا گیا۔مرتب!)
۶۶… مٹھن لال: ’’خواب میں دیکھتا ہوں کہ ایک شخص مٹھن لال نام جو کسی زمانہ میں بٹالہ میں اسسٹنٹ تھا۔ کرسی پر بیٹھا ہوا تھا اور گرد اس کے عملہ کے لوگ ہیں۔ میں نے جاکر کاغذ اس کو دیا اور کہا کہ یہ میرا پرانا دوست ہے۔ اس پر دستخط کر دو۔ اس نے بلاتأمل اس وقت دستخط کر دئیے… یہ جو مٹھن لال دیکھاگیا ہے۔ مٹھن لال سے مراد ایک فرشتہ تھا۔‘‘
(الحکم ج۹ نمبر۳۲، تذکرہ ص۵۶۰،۵۶۱، طبع سوم)
۶۷… ٹیچی ٹیچی: ’’بوقت قلت آمدنی میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک شخص آیا