ذیل میں ہم صرف وہ چند حوالہ جات پیش کرتے ہیں جن میں خود مرزاقادیانی اور اس کی امت نے برملا تسلیم کیا ہے کہ سید الانبیاء قائد المرسلین محمد مصطفیﷺ سے قادیانی محمد یعنی مرزا آنجہانی فضیلت وشان میں بڑھ کر ہے۔ ملاحظہ ہو: بیان مرزا!
میں بدر کامل ہوں
۱۲… ’’حق یہ ہے کہ آنحضرتﷺ کی روحانیت ان دنوں میں بہ نسبت ان سالوں کے اقویٰ اور اکمل اور اشد ہے۔ بلکہ بدر کامل چودھویں رات کے چاند کی طرح ہے۔‘‘
(خطبہ الہامیہ ص۱۸۱، خزائن ج۱۶ ص۲۷۲)
ہلال وبدر میں فرق
۱۳… ’’ہلال کا وجود ایک تاریکی میں ہوتا ہے۔ لیکن کمال کو پہنچ کر بدر بن جاتا ہے۔‘‘ (ملفوظات مسیح موعود ص۲۷۱)
۱۴… ’’چاند ہلال سے شروع ہوتا ہے اور چودھویں تاریخ پر آکر اس کا کمال ہو جاتا ہے۔ جب کہ اسے بدر کہا جاتا ہے۔‘‘ (ملفوظات مسیح موعود ص۳۲۸)
مرزاقادیانی کے مندرجہ بالا اقوال کی روشنی میں اب ذیل میں قادیانی امت کے بیانات باطلہ ملاحظہ ہوں۔
مرزاقادیانی کا انکار کفر ہے
۱۵… ’’اگر نبی کریمﷺ کا انکار کفر ہے تو مسیح موعود (مرزاقادیانی) کا انکار بھی کفر ہونا چاہئے اور اگر مسیح موعود کا منکر کافر نہیں تو نبی کریمﷺ کا منکر بھی کافر نہیں۔ کیونکہ یہ کس طرح ممکن ہے کہ پہلی بعثت میں تو آپ کا انکار کفر ہو۔ مگر دوسری بعثت میں جس میں بقول حضرت مسیح موعود آنحضرتﷺ کی روحانیت اقویٰ اور اکمل اور اشد ہے۔ آپ کا انکار کفر نہ ہو۔‘‘
(کلمتہ الفصل مؤلفہ مرزابشیر احمد ص۸۳)
قادیانی نبوت وشریعت کی حقیقت
پنجاب کے ارباب نبوت کی شریعت
کہتی ہے کہ یہ مؤمن پارینہ ہے کافر
(اقبالؒ)