بسم اﷲ الرحمن الرحیم!
عرض مرتب
نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم۰امابعد!
قارئین محترم! لیجئے احتساب قادیانیت کی جلد پینتیس(۳۵) پیش خدمت ہے۔ اﷲ رب العزت کا لاکھوں لاکھ شکر ہے کہ جس نے اس مبارک کام کو آگے بڑھانے کی توفیق سے سرفراز فرمایا۔ اس جلد میں:
ژ… حضرت مولانا محمد عبدالقادر آزادؒ کے ردقادیانیت پر تین رسائل پیش خدمت ہیں۔ مولانا عبدالقادر آزادؒ (وفات۱۵؍جنوری ۲۰۰۳ئ) اصلاً کبیر والا کے علاقہ کے رہنے والے تھے۔ جامعہ قاسم العلوم ملتان مفکر اسلام حضرت مولانا مفتی محمودؒ سے آپ نے دورہ حدیث شریف کیا۔ تنظیم اہل سنت کے سٹیج سے اپنی تبلیغی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔ اسلامی مشن بہاولپور کے آپ بانی تھے۔ محکمہ اوقاف میں خطابت سنبھالی تو شاہی مسجد لاہور کے خطیب مقرر ہوئے۔ آپ نے اس منصب کو خوب نبھایا۔ پنجاب یونیورسٹی سے پی۔ایچ۔ڈی بھی کیا۔ آپ نے عیسائیت کے خلاف کئی کتابچے تحریر فرمائے۔ ردقادیانیت پر آپ کے تین رسائل ہمیں مسیر آئے جن کے نام یہ ہیں:
۱… مرزائیت غیر مسلم اقلیت اپنی تحریروں کے آئینہ میں:
۲… اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت اور حکمتیں: اسلام آباد میں قومی سیرۃ کانفرنس کے موقعہ پر آپ نے یہ مقالہ پیش فرمایا۔ بعد میں اسے کتابی شکل میں شائع کردیا۔
۳… یہ ہے قادیانی مذہب: مجلس اعلیٰ دعوت وارشاد سعودی عرب کی سفارش پر گورنمنٹ سعودی عرب نے اس رسالہ کو شائع کیا۔ بعد میں مولانا عبدالقادر آزاد نے اسے مجلس علماء پاکستان کی طرف سے اسے شائع فرمایا۔
یہ تینوں رسائل اس جلد میں شامل ہیں۔
ژ… حضرت مولانا حافظ محمد ایوب دہلویؒ کا ایک رسالہ اس جلد میں شامل اشاعت ہے۔ اس کا نام ہے:
۴… ختم نبوت: آپ کی تقریروں کو ٹیپ ریکارڈ سے کاغذ پر منتقل کر کے الیوسف پیمبر شاہراہ لیاقت کراچی نے شائع کیا۔
ژ… حضرت مولانا سعید الرحمن انوریؒ۔ شاہ عبدالقادر رائے پوریؒ کے خلیفہ مجاز اور مولانا سید محمد انور شاہ کشمیریؒ کے شاگرد رشید حضرت مولانا محمد انوریؒ کے صاحبزادہ حضرت