۲۳…مرزاقادیانی کا تیسرا نشان
سہ سالہ میعادی پیش گوئی اپنے کذب پر اقبال ڈگری
اس موقعہ پر مرزاقادیانی نے اپنے مخالفوں کا رخ پھیرنے کے لئے ایک اشتہار دیا جس کا مضمون یہ تھا کہ یا اﷲ ۱۹۰۰ء تا۱۹۰۲ء کی سہ سالہ میعاد میں میرے لئے کوئی فیصلہ کن نشان ظاہر فرما وگرنہ میں اپنے آپ کو کاذب خیال کروں گا۔ اشتہار کا عنوان اور مضمون درج ذیل ہے۔
’’اس عاجز غلام احمد کی طرف سے آسمانی گواہی طلب کرنے کی دعا اور حضرت عزت سے اپنی نسبت۔‘‘آسمانی فیصلہ کی درخواست
اس اشتہار میں مرزاقادیانی خدا کے حضور دعا کرتے ہیں کہ: ’’مجھے تیری عزت اور جلال کی قسم مجھے تیرا فیصلہ منظور ہے۔ پس اگر تو تین سال کے اندر جو جنوری ۱۹۰۰ء سے شروع ہوکر دسمبر ۱۹۰۲ء تک پورے ہو جائیں گے۔ میری تصدیق میں کوئی آسمانی نشان نہ دکھلاوے اور اپنے بندہ کو ان لوگوں کی طرح رد کر دے جو تیری نظر میں شریر اور پلید اور بے دین کذاب اور دجال خائن اور مفسد ہوتے ہیں تو میں تجھے گواہ کرتا ہوں کہ میں اپنے تئیں صادق سمجھوں گا اور ان تمام تہمتوں اور بہتانوں اور الزاموں کا اپنے تئیں مصداق سمجھوں گا جو میرے پر لگائے جاتے ہیں۔ اگر میں تیری جناب میں مستجاب الدعوات ہوں تو ایسا کر کہ جنوری ۱۹۰۰ء تا دسمبر ۱۹۰۲ء میرے لئے کوئی اور نشان دکھلا اور اپنے بندے کے لئے گواہی دے۔ جس کو زبانوں سے کچلا گیا ہے۔ میرے مولا دیکھ میں تیری جناب میں عاجزانہ ہاتھ اٹھاتا ہوں کہ تو ایسا ہی کر اگر میں تیرے حضور سچا ہوں اور جیسا کہ خیال کیا جاتا ہے۔ کافر اور کاذب نہیں تو ان تین سال میں کوئی ایسا نشان دکھلا جو انسانی ہاتھوں سے بالاتر ہو۔ میں نے قطعی فیصلہ کر لیا ہے۔ اگر میری یہ دعا قبول نہ ہوئی تو میں ایسا ہی مردود اور ملعون کافر بے دین اور خائن ہوںگا۔ جیسا کہ مجھے سمجھا گیا ہے۔ اگر میں تیرا مقبول ہوں تو میرے لئے ان تین برسوں کے اندر گواہی دے تالوگ یقین کریں کہ تو موجود اور دعاؤں کو سنتا ہے اور ان کی طرف جو تیری طرف جھکتے ہیں جھکتا ہے۔ اب تیری طرف اور تیرے فیصلہ کی طرف ہر روز میری آنکھ رہے گی۔ جب تک آسمان سے تیری نصرت نازل نہ ہو اور میں کسی مخالف کو اس اشتہار میں مخاطب نہیں کرتا اور نہ کسی کو مقابلے کے لئے بلاتا ہوں۔ بلکہ میری یہ دعا تیری ہی جناب میں ہے۔ کیونکہ تیری نظر سے کوئی صادق یا کاذب غائب نہیں ہے۔ میری روح گواہی دیتی ہے