اک پردہ وفاداری صد سازش غداری
تعمیر کی آوازیں تخریب کی تدبیریں
دعا ہے کہ ہادی مطلق تمہیں ہدایت اسلام نصیب کرے یا ختم۔
مقدسین اسلام کی شان میں قادیانی امت کی گستاخیاں
ناوک نے تیرے صید نہ چھوڑا زمانے میں
تڑپے ہے مرغ قبلہ نما آشیانے میں
چونکہ اس مختصر سی کتاب میں قادیانی امت کی ملکی وسیاسی غداریوں اور تخریبی سرگرمیوں کو بے نقاب کرنا مقصود ہے۔ اس لئے فی الحال برسبیل اجمال بطور نمونہ صرف چند حوالہ جات پر ہی اکتفا کیا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ یہ عقائد باطلہ قادیانی امت کی مسلمہ کتب وتحریرات سے مکمل ثبوت کے ساتھ پیش کئے جارہے ہیں۔ غلط ثابت کرنے والے کو فی حوالہ یک صد روپیہ بطور انعام پیش کیا جائے گا۔
حضرات! جاہلوں کا ہمیشہ سے یہی اصول ہوتا ہے کہ وہ اپنی بزرگی کی پٹڑی جمنا اس میں دیکھتے ہیں کہ بزرگوں کی خواہ مخواہ تحقیر کریں۱؎۔ مگر یاد رکھو کہ وہ شخص بڑا ہی خبیث وملعون اور بدذات ہے۔ جو خدا کے برگزیدہ ومقدس لوگوں کو گالیاں دیتا ۲؎ہے۔ چنانچہ مرزاقادیانی اسی قماش واخلاق کا انسان تھا۔ جیسا کہ اس کے مندرجہ ذیل بیانات سے اظہر من الشمس ہے۔ ملاحظہ ہو:
توہین انبیاء علیہم السلام
۱… ’’خدا نے اس بات کے ثابت کرنے کے لئے کہ میں اس کی طرف سے ہوں۔ اس قدر نشان دکھلائے ہیں کہ اگر وہ ہزار نبی پر بھی تقسیم کئے جائیں تو ان کی بھی ان سے نبوت ثابت ہو سکتی ہے۔ لیکن پھر بھی جو لوگ انسانوں میں سے شیطان ہیں وہ نہیں مانتے۔‘‘
(چشمہ معرفت ص۳۱۷، خزائن ج۲۳ ص۳۳۲)
نوٹ: مفہوم عبارت بالکل واضح ہے کہ میری نبوت سے ہزاروں نبی ہوسکتے ہیں اور میری نبوت کا منکر شیطان ہے۔ اب ملت اسلامیہ مع ارباب حکومت جواب دیں کہ آپ مرزاقادیانی کی نبوت باطلہ کے مصدق ہیں یا مکذب، بصورت مکذب کون ہو؟
۱؎ ست بچن ص۹، خزائن ج۱۰ ص۱۲۰۔
۲؎ البلاغ المبین مرزاقادیانی کا آخری لیکچر لاہور ص۱۹۔ (ملفوظات ج۱۰ ص۴۱۹)