چاہئے۔ مرزاقادیانی ریل گاڑی کو خردجال سمجھتے ہوئے اس فاصلہ کو ریل گاڑی پر مطابق کرتے ہیں۔ ذرا مطابقت ملاحظہ فرمائیے؟ ہاں البتہ جس وقت مرزاقادیانی ریل گاڑی پر سوار ہوتے ہوں اور آپ کے الہامات کے زور سے اتنا فاصلہ ہو جاتا ہو ممکن ہے۔
دجال کے دعویٰ نبوت والوہیت کی وضاحت ہوچکی۔ رہا خردجال، وہ مرزاقادیانی کے خیال کے مطابق ریل گاڑی ٹھہری۔ غالباً مرزاقادیانی ایک دفعہ نہیں چند بار ریل گاڑی پر سوار ہوئے ہوںگے۔ ماشاء اﷲ! مرزاقادیانی نے دجال کی حقیقت کو روز روشن کی طرح واضح کر دیا۔ ’’اگر اس پر بھی نہ سمجھ تو اس بت سے خدا سمجھے۔‘‘
ظہور حضرت عیسیٰ علیہ السلام علیٰ نبینا وعلیہ السلام
ارشاد حضور
’’بدانکہ درزمان دجال پلید ظہور، حضرت عیسیٰ علیہ السلام خواہد شدوآں پلید را خواہد کشت وبرسلطنت حضرت عیسیٰ علیہ السلام خواہد تشت وتابع دین پیغمبرﷺ خواہد شد۔‘‘
(فوائد فریدیہ ص۳۴)
ترجمہ: دجال کے زمانہ میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام ظاہر ہوںگے۔ اس دجال پلید کو قتل کر کے سلطنت پر خود بیٹھیں گے اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام حضور نبی کریمﷺ کے دین متین کے تابع ہوکر رہیں گے۔
الحاد مرزاقادیانی
مرزاقادیانی اپنی مصنفہ کتاب (کشتی نوح ص۴۵،۴۶، خزائن ج۱۹ ص۴۹،۵۰) میں تحریر فرماتے ہیں۔ عبارت بلفظہ درج کی جاتی ہے۔ الفاظ قابل غور ہیں: ’’اور اسی واقعہ کو سورۃ تحریم میں بطور پیشین گوئی کمال تصریح سے بیان کیاگیا ہے کہ عیسیٰ ابن مریم اس امت سے اس طرح پیدا ہوگا کہ پہلے کوئی فرد اس امت کا مریم بنایا جاوے گا۔ پھر بعد اس کے اس مریم میں عیسیٰ کی روح پھونک دی جاوے گی۔ پس وہ مریمیت کے رحم میں ایک مدت تک پرورش پاکر عیسیٰ کی روحانیت میں تولد پائے گا اور اس طرح پر وہ عیسیٰ بن مریم کہلائے گا۔‘‘ آگے چل کر لکھتے ہیں: ’’پھر جیسا کہ براہین احمدیہ سے ظاہر ہے۔ دو برس تک صفت مریمیت میں، میں نے پرورش پائی اور پردہ میں نشوونما پاتا رہا۔ پھر جب اس پر دو برس گذر گئے۔‘‘ تو جیسا کہ براہین احمدیہ حصہ چہارم ص۴۹۶ میں درج ہے۔ مریم کی طرح عیسیٰ کی روح مجھ میں نفخ کی گئی اور استعارہ کے رنگ میں