اپنے مریضوں سے کرواتے یا خود بھی مرض کی حالت میں کر لیتے تو وہ خلاف شریعت نہ تھا۔ چہ جائیکہ ٹانک وائن جو ایک دوا ہے۔‘‘
(اخبار پیغام صلح ج۲۳ نمبر۲۵، مورخہ ۴؍مارچ ۱۹۳۵ئ، اخبار پیغام صلح ج۲۳، نمبر۶۵، مورخہ ۱۱؍اکتوبر ۱۹۳۵ئ)
استعمال سنکھیا
’’جب مخالفت زیادہ بڑھی اور مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو قتل کی دھمکیوں کے خطوط موصول ہونے شروع ہوئے تو کچھ عرصے تک آپ نے سنکھیا کے مرکبات استعمال کئے۔ تاکہ خدانخواستہ آپ کو زہر دیا جائے تو جسم میں اس کے مقابلے کی طاقت ہو۔‘‘ (اخبار الفضل قادیان مورخہ ۵؍فروری ۱۹۳۵ئ)
مرزاقادیانی کی بیماریاں
ہسٹریا اور مراق
’’ڈاکٹر محمد اسماعیل نے مجھ سے بیان کیا کہ میں نے کئی دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے سنا ہے کہ مجھے ہسٹریا ہے۔ بعض اوقات آپ مراق بھی فرمایا کرتے تھے۔‘‘
(سیرۃ المہدی حصہ۲ ص۵۵، روایت۳۶۹)
ہسٹریا اور مراق ایک ہی ہے
’’ہسٹریا کا بیمار جس کو اختناق الرحم کہتے ہیں۔ چونکہ یہ مرض عام طور پر عورتوں میں زیادہ ہوتا ہے۔ اس کو رحم کی طرف منسوب کرتے ہیں۔ ورنہ مردوں میں بھی یہ مرض ہوتا ہے۔ جن مردوں کو یہ مرض ہو ان کو مراقی کہتے ہیں۔‘‘
(خطبہ جمعہ میاں محمد احمد، مندرجہ اخبار الفضل قادیان ج۱۰ نمبر۸۴، مورخہ ۳۰؍اپریل ۱۹۲۳ئ)
دق اور سل
’’حضرت اقدس نے اپنی بیماری دق کا بھی ذکر کیا۔‘‘ (حیات احمد ج۲ نمبر۱ ص۷۹)
’’بیان کیا مجھ سے حضرت والدہ صاحبہ نے ایک دفعہ تمہارے دادا کی زندگی میں حضرت (مرزاقادیانی) صاحب کو سل ہوگئی تھی۔‘‘ (سیرۃ المہدی حصہ اوّل ص۵۵، روایت۶۶)
ذیابیطس کمزوری دل ودماغ ودرد سر اور بہت سے امراض
’’ایک ابتلاء مجھ کو اس شادی کے وقت یہ پیش آیا کہ بباعث اس کے کہ میرا دل ودماغ سخت کمزور تھا اور میں بہت سے امراض کا نشانہ رہ چکا تھا اور دو مرضیں یعنی ذیابیطس اور درد سر تھا اور