زحمت گوارا کی گئی۔ (ذرا ملاحظہ فرمائیے زحمت نمبر۱)
’’پھر جیسا براہین احمدیہ سے ظاہر ہے ۔ دو برس تک صفت مریمیت میں میں نے پرورش پائی اور پردہ میں نشوونما پاتا رہا۔ پھر… مریم علیہا السلام کی طرح عیسیٰ کی روح مجھ میں پھونکی گئی اور استعارہ کے رنگ میں مجھے حاملہ ٹھہرایا گیا۔ آخر کئی مہینے کے بعد جو دس مہینے سے زیادہ نہیں یہ ذریعہ اس الہام کے جو سب سے آخر براہین احمدیہ کے حصہ چہارم میں درج ہے۔ مجھے مریم سے عیسیٰ بنایا گیا۔ پس اس طور سے میں ابن مریم ٹھہرا۔‘‘ (کشتی نوح ص۴۷، خزائن ج۱۹ ص۵۰)
۲… ’’ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ اس وقت ظہور مسیح موعود کا وقت ہے۔ کسی نے بجز اس عاجز کے دعویٰ نہیں کیا کہ میں مسیح ہوں۔‘‘ (یعنی لہٰذا مسیح موعود میں ہی ہوں)
(ازالہ اوہام ص۶۸۳، خزائن ج۳ ص۴۶۸،۴۶۹)
۳… ’’ہم اپنے کتابوں میں بہت جگہ بیان کر چکے ہیں کہ یہ عاجز جو حضرت عیسیٰ بن مریم کے رنگ میں بھیجا گیا ہے۔ بہت سے امور میں… حضرت عیسیٰ علیہ السلام یہاں تک کہ جب عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش میں ایک قدرت تھی۔ اس عاجز کی پیدائش میں بھی ایک قدرت ہے اور وہ یہ ہے کہ میرے ساتھ ایک لڑکی تھی اور یہ امر انسانی پیدائش میں نادرات سے ہے۔ کیونکہ اکثر ایک ہی بچہ پیدا ہوا کرتا ہے۔‘‘ (تحفہ گولڑویہ ص۶۸، خزائن ج۱۷ ص۲۰۲)
۴… ’’مگر چونکہ خدا نے ابتداء نرمی سے کی اور اپنی بردباری کو پوری طور پر دکھلادیا۔ اس لئے میرا نام ابن مریم رکھا گیا۔ کیونکہ ابن مریم اپنی قوم سے کوفتہ خاطر رہا۔ اس کو بہت دکھ دیاگیا اور ستایا گیا اور عدالتوں کی طرف اس کو کھینچا گیا۔‘‘
(تتمہ حقیقت الوحی ص۸۴، خزائن ج۲۲ ص۵۲۰)
نوٹ: واہ کیسے مضبوط دلائل سے اپنی مسیحیت ثابت کر چکا۔ کیا ایسی بے سروپا بات بھی کوئی صحیح العقل انسان کے منہ سے نکل سکتی ہے؟ ذرا سوچئے۔
مرزاقادیانی کی اور کچھ لغو وبے سروپا باتیں اور الہامات
۱… ’’حضرت مسیح موعود نے ایک موقع پر اپنی حالت یہ ظاہر فرمائی ہے کہ کشف کی حالت آپ پر اس طرح طاری ہوئی کہ گویا آپ عورت ہیں اور اﷲتعالیٰ نے رجولیت کی قوت کا اظہار فرمایا۔‘‘
(ٹریکٹ نمبر۳۴ اسلامی قربانی مصنفہ قاضی یار محمد قادیانی مطبوعہ ریاض الہند پریس امرتسر ص۱۲)
۲… الہام: ’’اور ایک بڑا نشان آسمان سے ظاہر ہوگا۔ اس نشان سے اصلی