۵…
مولانا محمد حسین بٹالوی کو فرعون اور ابولہب تحریر کرنے کے علاوہ ان کا نام لے کر دس لعنتیں بھیجتے ہیں۔ (انجام آتھم ص۳۲۵، خزائن ج۱۱ ص۳۴۰، ضیاء الحق ص۳۹، خزائن ج۹ ص۲۹۴، آئینہ کمالات اسلام ص۴۸۷، خزائن ج۵ ص۶۰۴)
۶…
مولانا ثناء اﷲ امرتسریؒ فاتح قادیان کو دجال، کفن فروش اور بھیڑیا، کتے کی طرح وغیرہ الفاظ سے یاد کرتے اور دس لعنتیں لکھ کر اپنے غضب کا اظہار کرتے ہیں۔
(اعجاز احمدی ص۳۸، خزائن ج۱۹ ص۱۴۸تا۱۵۳)
۷…
عیسائی دوستوں پر ناراض ہوتے ہیں تو پانچ صفحات مسلسل لعنت لعنت ہی لکھتے جاتے ہیں۔ (نور الحق ص۱۲۱،۱۲۵، خزائن ج۸ ص۱۵۸)
۸…
۱۸۵۷ء کی جنگ آزادی میں کام کرنے اور شہید ہونے والوں پر چور حرامی اور قزاق کا فتویٰ لگاتے ہوئے برطانیہ کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔
(ازالہ اوہام ص۷۲۳،۷۲۴، خزائن ج۳ ص۴۹۰)
۹…
اپنے ایک مخالف مولوی سعد اﷲ مرحوم لدھیانوی کو مخاطب کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ تو کنجری کا بیٹا اور بیوقوفوں کا نطفہ ہے۔
(انجام آتھم ص۲۶۰، خزائن ج۱۱ ص۲۸۱، حقیقت الوحی ص۱۴، خزائن ج۲۲ ص۴۴۵)
۱۰…
غزنوی اکابر کے شاگرد مولوی عبدالحق سے شکست کھاتے ہیں تو غیظ وغضب سے جل بھن کر ان کے سارے خاندان کی اسلامی شکل وصورت اور مسنون داڑھیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ: ’’اے غزنی کے ناپاک سکھو۔‘‘
(ضیاء الحق ص۳۷، خزائن ج۹ ص۲۹۱)
مزید سنئے:
۱۱…
سیاہ دل فرقہ غزنویوں کا، کتوں کی طرح مردار کھا رہا ہے۔ جاہل اور وحشی فرقہ، شرم وحیا سے کام نہیں لیتا۔ (انجام آتھم ص۳۲۷،۲۹۳،۳۲۸، خزائن ج۱۱ ص۳۲۹،۳۳۳،۳۴۲)
۱۲…
مولوی عبدالحق غزنوی کو جن کا حال آپ پہلے پڑھ آئے ہیں۔ مخاطب کر کے فرماتے ہیں کہ: ’’تیرا وہ لڑکا کیوں پیدا نہیں ہوا۔ کیا ماں کے پیٹ کے اندر ہی اندر تحلیل پاگیا ہے یا رجعت قہقری کر کے پھر نطفہ بن گیا ہے۔‘‘
(انجام آتھم ص۲۹۵، خزائن ج۱۱ ص۳۱۱)