ہیں۔ اس نے مجھے ایسے علوم اور معلومات سے سرفراز کیا جن کی تاریکیوں کے بیٹے اور باطل کے حمایتی مخالفت کرتے ہیں۔‘‘
(حمامتہ البشریٰ ص۶۰، خزائن ج۷ ص۲۲۶،۲۲۷) پر مرزاقادیانی کہتا ہے: ’’یہی وجہ ہے جس کے سبب اﷲتعالیٰ نے مجھے انہیں حالات میں بھیجا۔ جن حالات میں مسیح کو بھیجا تھا۔ اس نے دیکھا کہ میرا زمانہ اسی کے زمانے جیسا تھا۔ اس نے ایک قوم دیکھی جو اسی کی قوم جیسی تھی۔ اس نے تلے کے اوپر تلا دیکھا۔ اس لئے اس نے عذاب بھیجنے سے قبل مجھے بھیجا۔ تاکہ ایک قوم کو تنبیہ کردوں۔ چونکہ ان کے آباؤاجداد متنبہ نہیں کئے گئے تھے اور تاکہ بدکاروں کا راستہ صاف ہو جاتے۔‘‘
(تحفۃ بغداد ص۱۱، خزائن ج۷ ص۱۴) پر مرزاقادیانی کہتا ہے: ’’میں قسم کھاتا ہوں کہ میں جو عالی خاندان سے ہوں۔ فی الحقیقت خدا کی طرف سے بھیجا گیا ہوں۔‘‘
(خطبہ الہامیہ ص۲۰، خزائن ج۱۶ ص۵۳) پر وہ کہتا ہے: ’’مجھے آب انور سے غسل دیا گیا اور تمام داغوں اور ناپاکیوں سے چشمہ مقدس پر پاک کیاگیا اور مجھے میرے رب نے احمد کہہ کر پکارا سو میری تعریف کرو اور بے عزتی نہ کرو۔‘‘
(ص۲۷، خزائن ج۱۶ ص۶۱) پر وہ کہتا ہے: ’’اے لوگو! میں محمدی مسیح ہوں، میں احمد مہدی ہوں اور میرا رب میری پیدائش کے دن سے مجھے قبر میں لٹائے جانے کے دن تک میرے ساتھ ہے۔ مجھے فنا کر دینے والے آگ اور آب زلال دیا گیا۔ میں ایک جنوبی ستارہ ہوں اور روحانی بارش ہوں۔‘‘
(ص۱۶۷، خزائن ج۱۶ ص۲۵۴) پر وہ یہ بھی کہتا ہے: ’’اسی وجہ سے مجھے خدا نے آدم اور مسیح کہہ کر پکارا۔ جس نے میرا خیال ہے مریم کی تخلیق کی اور احمد، جو فضیلت میں سب سے آگے تھا یہ اس نے اس لئے کیا تاکہ ظاہر کر سکے کہ اس نے میری روح میں نبیوں کی تمام خصوصیات جمع کر دی تھیں۔‘‘
(البدر مورخہ ۵؍مارچ ۱۹۰۸ئ، ملفوظات ج۱۰ ص۱۲۷) میں ایک مضمون کے تحت جس کا عنوان تھا ’’ہمارا دعویٰ ہے کہ ہم رسول ونبی ہیں‘‘ اس نے لکھا: ’’اﷲ کے حکم کے مطابق میں اس کا نبی ہوںَ اگر میں اس سے انکار کرتا ہوں تو میں گنہگار ہوں۔ اگر خدا مجھے اپنا نبی کہتا ہے تو میں اس کی نفی کیسے کر سکتا ہوں۔ میں اس حکم کی تعمیل اس وقت تک کرتا رہوں گا جب تک دنیا سے کنارہ نہ کر لوں۔‘‘ (دیکھئے مسیح موعود کا خط بنام اخبار عام لاہور، مجموعہ اشتہارات ج۳ ص۵۹۷) یہ خط مسح