اپنی کتاب (مواہب الرحمن ص۳، خزائن ج۱۹ ص۲۲۱) پر وہ کہتا ہے: ’’میرا رب مجھ سے اوپر سے کلام کرتا ہے۔ وہ مجھے ٹھیک طرح سے تعلیم دیتا ہے اور اپنی رحمت کی علامت کے طور پر مجھ پر وحی نازل کرتا ہے۔ میں اس کی پیروی کرتا ہوں۔‘‘
(استفتاء ص۱۲، خزائن ج۲۲ ص۶۳۲) پر مرزاقادیانی کہتا ہے: ’’میں خدا کی طرف سے بھیجا گیا ہوں۔‘‘
اسی کتاب کے (ص۱۷، خزائن ج۲۲ ص۶۳۷) پر وہ کہتا ہے: ’’خدا نے میرا نام نبی رکھا۔‘‘ اسی کتاب کے (ص۲۰، خزائن ج۲۲ ص۶۴۱) پر وہ کہتا ہے: ’’خدا نے مجھے اس صدی کے مجدد کے طور پر مذہب کی اصلاح کرنے، ملت کے چہرے کو روشن کرنے، صلیب کو توڑنے، عیسائیت کی آگ کو فرو کرنے اور ایسی شریعت کو جو تمام خلق کے لئے سودمند ہے۔ قائم کرنے، مفسد کی اصلاح کرنے اور جامد کو رواج دینے کے لئے بھیجا۔ میں مسیح موعود اور مہدی معہود ہوں۔ خدا نے مجھے وحی اور الہام سے سرفراز کیا اور اپنے مرسلین کرام کی طرح مجھ سے کلام کیا۔ اس نے اپنی ان نشانیوں کے ذریعہ جو تم دیکھتے ہو میری سچائی کی شہادت دی۔‘‘
(ص۲۵،۲۶، خزائن ج۲۲ ص۶۴۶) پر مرزاقادیانی کہتا ہے: ’’خدا نے مجھ پر وحی بھیجی اور کہا میں نے تمہارا انتخاب کیا اور تمہیں ترجیح دی۔ کہو مجھے حکم دیا گیا ہے اور میں ایمان لانے والوں میں سب سے پہلا ہوں۔ اس نے کہا کہ میں تمہیں اپنی توحید اور انفرادیت کے مرتبہ پر فائز کرتا ہوں۔ لہٰذا وقت آگیا ہے کہ تم خود کو عوام الناس پر ظاہر کرو اور ان میں خود کو شہرت دو۔ جو ہر طرف سے آئیں گے۔ جن کو ہم بذریعہ الہام کہیں گے کہ وہ تمہاری پشت پناہی کریں۔ وہ ہر طرف سے آئیں گے۔ یہی میرے رب نے کہا ہے۔‘‘
مرزاقادیانی نے (ص۲۷، خزائن ج۲۲ ص۶۴۸) پر بھی کہا: ’’اور میرے پاس خدا کی تصدیقات ہیں۔‘‘
(مسیح ہندوستان میں ص۱۳، خزائن ج۱۵ ص۱۳ ملخص) پر مرزاقادیانی کہتا ہے: ’’انتہائی ملائمت اور صبر کے ساتھ لوگوں کو سچے خدا کی طرف رہبری کرنے کے لئے اور اسلام کے اخلاقی معیار کی دوبارہ تعمیر کے لئے اس نے مجھے بھیجا۔ اس نے مجھے ان نشانیوں سے عزت بخشی۔ جو حق کے متلاشیوں کی تسلی وتشفی اور تیقن کے لئے وقف ہوتی ہیں۔ اس نے حقیقت میں مجھے معجزے دکھائے اور مجھ پر ایسے پوشیدہ امور اور مستقبل کے راز ظاہر کئے جو سچے علم کی بنیاد کی تشکیل کرتے