مدعی نبوت تھے اور مرزائیوں کا سواد اعظم انہیں نبی مانتا اور جانتا اور کہتا ہے۔ یعنی گروہ ثانی جس کی قیادت پہلے قادیان اور اب ربوہ کرتا ہے۔ مرزاقادیانی کو دل اور زبان دونوں سے نبی جانتا ہے اور کہتا ہے اور گروہ اوّل جس کے قائد پہلے مولوی محمد علی اور اب صدرالدین صاحب ہیں۔ مرزاقادیانی کو دل سے نبی جانتے ہیں۔ لیکن زبان سے انکار کرتے ہیں۔ گویا گروہ اوّل اس بارہ میں نفاق کا شکار ہے اور گروہ ثانی اس بارہ میں مخلص اور یہ بات ہم بلاتحقیق نہیں بلکہ دلائل وبراہین سے کہتے ہیں۔ چنانچہ دیکھئے لاہوری مرزائیوں کے امیر اوّل محمد علی کس طرح مرزاغلام احمد قادیانی کی نبوت کے اقراری ہیں۔
وہ لکھتے ہیں: ’’ہم اس بات کو مانتے ہیں کہ آخری زمانہ میں ایک اوتار کے ظہور کے متعلق جو وعدہ انہیں دیاگیا تھا وہ خدا کی طرف سے تھا اور اس کو ہندوستان کے مقدس نبی مرزاغلام احمد قادیانی کے وجود میں خدا تعالیٰ نے پورا کر دکھایا۔‘‘ (ریویو آف ریلیجنز ج۵ نمبر۶ ص۳۱۴)
اور دیکھئے کہ اس سے بھی زیادہ واشگاف الفاظ میں کہتے ہیں: ’’اس آخری زمانہ کے لئے تجدید دین کے واسطے بھی اﷲتعالیٰ نے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ عظیم الشان ضلالت کے وقت میں جو اخیر زمانہ میں ظہور میں آنے والی ہے۔ اپنے ایک نبی کو دنیا کی اصلاح کے لئے مامور کرے گا اور اس کا نام مسیح موعود ہوگا۔ سو ایسا ہی ہوا۔‘‘
اور: ’’ہر ایک نبی نے جو خدا کی طرف سے آیا ہے۔ دو باتوں پر زور دیا ہے۔ اوّل یہ کہ لوگ خدا پر ایمان لائیں اور دوسرا یہ کہ اس کی نبوت کو اور اس کو منجانب اﷲ ہونے کو تسلیم کر لیں۔ بعینہ اس قدیم سنت الٰہی کے مطابق اﷲتعالیٰ نے حضرت مرزا صاحب کو بھی مبعوث فرمایا۔‘‘
(ریویو آف ریلیجنز ج نمبر۱۲ ص۴۶۵)
یہ ہے پیغام صلح کے مؤسس اور لاہوری مرزائیوں کے قائد وامیر محمد علی کا حقیقی عقیدہ جسے بعد میں انتقاماً اور نفاقاً چھپانا شروع کر دیا۔ اگرچہ خفیتہً اس کو مانتے رہے اور پیغام صلح بھی اب تک مانا ہے۔ جیسا کہ ہم نے اپنے سابقہ مقالہ میں ذکر کیا تھا کہ خود پیغام صلح میں مرزاغلام احمد قادیانی کو مسیح موعود کے لقب وخطاب سے یاد کیا جاتا ہے اور مرزاغلام احمد قادیانی نے تصریح بھی کر دی ہے کہ مسیح موعود نبی ہوگا۔ (حقیقت الوحی ص۲۹، خزائن ج۲۲ ص۳۱)
اور اس سے بھی زیادہ کھل کر لکھتے ہیں: ’’اس لحاظ سے صحیح مسلم میں بھی مسیح موعود کا نام نبی رکھاگیا۔ اگر خداتعالیٰ سے غیب کی خبریں پانے والا نبی کا نام نہیں رکھتا تو پھر بتلاؤ اس کو کس نام